ننھے لکھاریوں کی دعاؤں کا اثر ہے کہ پنڈی پوسٹ دن دوگنی رات چو گنی ترقی کر رہا ہے
کسی خبر کی صداقت کے لئے یہی کافی ہوتا ہے کہ اسے پنڈی پوسٹ نے چھاپا ہے
اخبار کسی بھی معاشرے کے لئے آئینہ کی حیثیت رکھتا ہے معاشرتی زندگی کی خرابیوں خوبیوں کے
متعلق جب خبریں چھپتی ہیں تو وہ حقیقت میں اس معاشرے میں بسنے والوں کو ان کے کردار اعمال کا آئینہ دکھا رہی ہوتی ہیں کہ اپنی تصویر کا یہ رخ بھی دیکھ لیں اور اصلاح کی گنجائش پیدا کر لیں مسائل کی منظر کشی اربابِ اختیار واقتدار کے لئے آئینہ بنتی ہے اور ان کے ھل کے لئے قابل عمل اقدامات کا موقع فراہم کرتی ہیں آئینہ میں نظر آنے والی تصویر صورت کو کبھی جھٹلایا نہیں
جاتا بکھرے گیسو سنوارنے کا تقاضاکرتے ہیں صورت کو بہتر بنانے کا کہتے ہیں آئینہ داغ دھبوں یہاں تک کہ خوبصورتی کا پتہ دیتے تل کو بھی دیکھنے کا باعث بنتا ہے بعینہ علاقائی اخبار ہمیں قریب ترین وقوع پزیر ہونے والے واقعات کی خبر دیتے ہیں یہ خبریں ہماری روز مرہ زندگی کے متعلق ہی ہوتی ہیں ہٹ دھرمی انانیت ہوس ظلم اور جبر کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے واقعات اپنی صفحات کے زریعے دوسرے انسانوں تک پہنچتے ہیں جو عبرت اور توبہ کا سبب بنتے ہیں آئینہ بہت زیادہ اختیاط کا تقاضا کرتا ہے اس کو اگر سنبھال کر نہ رکھا جائے تو یہ ٹوٹ کر کرچی کرچی ہو جاتا ہیں پھر اس کو ہاتھ لگانے والا زخم کھاتا ہے اور یہ مکمل صورت بھی نہیں دکھا سکتا غرضیکہ لاتعلق ہو جاتا ہے جسے کوئی چیز نہیں تھا پھر ہم رفتہ رفتہ اسے بھول جاتے ہیں اور اس کو کہیں دور پھینک آتے ہیں
اسی طرح ایک اخبار جب خبروں سے خالی تحریریں بے نتیجہ محض صفحات کو بھرنے کے لئے اور معلومات سے عاری مضامین کی اشاعت کرے گا تو آئینہ کی طرح اسے توٹنے بکھرنے اور بالا آخر ختم ہو جانے سے کوئی نہیں روک سکے گا مضبوط فریم بہترین جگہ کا انتخاب اور درست استعمال آئینہ کی خفاظت زندگی اور مفید ہونے کی ضمانت ہوتا ہے اسی طرح اخبار کی پالیسی اصول وضوابط سختی سے ان پکار بند رہنا اور کسی بھی حال میں ان بنیادی اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنا اخبار کی زندگی کی ضمانت ہوتا ہیں .شاید قارئین میری استعاراتی تحریر سے کچھ بو جھل ہو رہے ہوں استعاراتی زبان بھی ابلاغ کا موئثر زریعہ ہے درحقیقت میرا مقصد پنڈی پوسٹ کی سالگرہ کے موقع پر کچھ عرض کرنا ہے پنڈی پوسٹ نے کامیابی سے چار سال کا سفر طے کر لیا ہے اور چھوتھی سالگرہ منائی جا رہی ہے چیف ایڈیٹر کی انتھک محنت مستقل مزاجی اور ان کی ٹیم کی با قاعدگی کے ساتھ کام کرنے کی عادت نے اس سفر کو ظفر یاب کیا ہے ٹیم سے مراد سب ایڈیٹرز پیج میکرز سٹاف رپورٹرز نامہ نگاران اور ایڈیٹوریل صفحہ کے لیئے لکھنے والے اور عوام تک ان صفحات کو پہنچانے والے ہاکرز اور نیوز ایجنٹ ہیں
جن کے جنون کے آگے ملکی حالات موسم کی سختیاں زاتی مشکلات کبھی با ندھ سکیں اور یہ سفر روز بروز تیز ہوتا رہا اور چوتھے سال میں قدم رکھے جا چکے ہیں ان چار سالوں میں پنڈی پوسٹ نے سیاسی رہنماؤں فلاحی تنظیمات نجی تعلیمی اداروں کے سر براہان کو بھر پور کوریج کو ترجیح دی جائے گی جسطرح کہنہ مشکل لکھا ری پنڈی پوسٹ مین مضامین بھجنے کو اولیت دے رہے ہیں اور ان مضامین اشاعت معلومات اور تجربات کے جاننے کا زریعہ بن رہی ہے وہ دن دور نہیں کہ یہ علاقہ بزریعہ تحریر جنگ لڑنے والوں کا گڑھ ثابت ہو گا صفحات اور مسائل کی کمیابی آڑے نہ ہو تو اس سے دگنا لکھنے والوں کو جگہ دی جا سکتی ہیں دینی معلومات مستند خوالہ جات کے ساتھ قارئین تک پہنچانے کے لئے علومِ اسلامیہ درسِ نظامی دورہ حدیث وتفسیر کے فاضلین علماء کرام خطیب حضرات کے قلم اٹھانے کا پنڈی پوسٹ ہمیشہ منتظر رہا ہے
اور اس ضمن میں با قاعدگی سے لکھنے والوں کے لئے دیدہ دل فرش راہ کئے ہوئے ہے پنڈی پوسٹ نے گلدستہ کے زریعہ سے ننھے لکھاریوں کو جس طرح کا اہتمام کر رکھا ہو اور ان بچوں کی دعاؤں کا اثر ہے کہ پنڈی پوسٹ دن دوگنی رات چو گنی ترقی کر رہا ہے اور اسو کے ہمدردوں میں اضافہ ہی اضافہ ہو رہا ہے اب تو پنڈی پوسٹ ایک حوالہ بنتا جا رہا ہے اور خبر کی صداقت کے لئے یہی کافی ہوتا ہے کہ اسے پنڈی پوسٹ نے چھاپا ہے میری دعا ہے کہ پنڈی پوسٹ کا سفر اسی طرح جاری وساری رہے آمین
یہی بے لوث محبت یہی غم خواری خلق
اور معراج کسے کہتے ہیں انسانوں کی .{jcomments on}