راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ،آر پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس پی ہیڈ کوارٹرز اورڈویژنل ایس پیز نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا، انسپکٹر عمران عباس شہید کے بچوں نے یادگار شہداء پر آئی جی پنجاب کو گلدستے پیش کیے،شہید انسپکٹر عمران عباس کے بچوں کا جذبہ قابل رشک ہے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، آر پی او راولپنڈی عمران احمر، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنزرائے مظہر اقبال، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ، ایس پی ہیڈکوارٹرز ذونیر اظفر اور ڈویژنل ایس پیز نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا، انسپکٹر عمران عباس شہید کے بچوں نے یادگار شہداء پر آئی جی پنجاب کو گلدستے پیش کیے،آئی جی پنجاب بچوں سے شفقت سے ملے اور بات چیت کی، آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،آئی جی پنجاب نے شہداء گیلری کا دورہ کیا اور اپنے تاثرات قلمبند کئے، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی،آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاکہ شہید انسپکٹر عمران عباس کے بچوں کا جذبہ قابل رشک ہے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں،آئی جی پنجاب نے شہید کانسٹیبل شاہد رحمان سکول آف فائر آرمز ٹریننگ کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل کنٹرولڈ ٹارگٹ پر فائرنگ پریکٹس کی،آئی جی پنجاب نے کلوز کوارٹر بیٹل کے مظاہرے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، آئی جی پنجاب نے پولیس ویلفیئر مرکز کابھی دورہ کیا اور پولیس ویلفیئر کے اس پراجیکٹ کو سراہا، آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شہید کانسٹیبل الطاف حسین میس کا دورہ کیا، میس میں فراہم کردہ سہولیات کی تعریف کی اور پولیس افسران و جوانوں سے بات چیت کی۔
236