185

میرے پیارے بابا

السلام و علیکم امید ہے سب خیریت سے ہونگے۔ رمضان کے مختلف اوقات میں سحری نمازوں کے اوقات گھر واپسی میں تراویح اور سپیشل افطاری میں ابا جی کی یاد آ نے لگتی ہے کہ ان اوقات میں ابا جی کے معمولات جو وہ سر انجام دیتے تھے اور جیسے جیسے دیتے تھے نظروں کے گرد گھومنے لگتے ہیں یا خا کم وپیش جب سے ہوش سنبھالا ابو جی سے 40 یا 50 سال کی رفاقت کس طرح لمحوں میں گزر گئی۔ابا جی کا صبح اٹھنا سب کو جگانا گیٹ کی کنڑی کی گونج اور انکا قلعے میں جانا واپسی پر ہمیں پھر نہ اٹھنے پر غصہ ہونا پھر باہر تقیہ رومال پاس رکھ کر تلاوت کرنا۔ پھر امی جی کو جھاڑنا ناشتہ بناؤ پھر روموٹ اپنے پاس رکھ کر ٹی وی دیکھنا اور خبریں سنتے سنتے سو جانا۔کیا کیا لکھوں کیسے لکھوں کہاں تک لکھوں اللہ پاک ابا جی کے درجات بلند فرمائیں۔
(قاضی فیضان حفیظ‘ڈھوک ٹامی روات)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں