کہوٹہ (سہیل ستی،نمائندہ پنڈی پوسٹ) جیوڑہ کانگڑھ روڈ پہ پرائمری سکول کے قریب موٹرسائیکل حادثہ موٹرسائیکل سوار جانبحق ہو گیا ہے۔تفصیلات کےمطابق ندیم صادق ولد محمد صادق سکنہ کانگڑھ آج صبح گھر سے گوجر خان ڈیوٹی پہ جانے کے لیے نکلا تو گورنمنٹ پرائمری سکول کے پاس موٹرسائیکل بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گیا جو ہسپتال لے جاتےہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ نوجوان کی نعش گھر پہنچتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔
126