مسمی زود ہضم اور طاقت بخش پھل ہے یہ خون پیدا کرتا ہے ملیر یا، بخار، سل اور تپ دق میں بے حد مفید ہے۔مسمی میں اسی فیصد پانی ہوتا ہے اس میں معقول تعداد میں گوشت بنانے والے روغنی اور نشاستہ دار اجزا کے ساتھ ساتھ سوڈیم فاسفورس اور پوٹاشیم کی آمیز ش ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں وٹا منزا ے اور بی پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے ضروری ہوتے ہیں یہ قبض کشا ہے معدہ کی تیزا بیت کو دور کرنے کیلئے یہ قدرت کا بہترین تخفہ ہے صبح نہارمنہ چار عدہ مسمیاں کھانے سے بڑھا ہوا پیٹ کم ہوتا ہے بشر طیکہ یہ عمل تین ہفتے تک جاری رہے سردیوں میں ہر گھر میں نزلہ زکام اور کھانسی کا زور بڑھ جاتا ہے اور ڈاکٹروں کے چکر لگنے شروع ہو جاتے ہیں اگر آپ روزانہ دوائیاں کھانے سے بچنا چاہیے ہیں تو اپنی خوراک میں ان پھولوں کو ضرور شامل کرلیں جو آپ کو ہا آسانی دستیاب ہیں جو آپ کی معاشی حالت برداشت کر سکتی ہے ان پھلوں کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے آپ بہت سے صحت کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں اور اس طرح ایک طاقتور مدافعتی نظام کے ساتھ آپ کسی بھی قسم کی بیماری سے بچ سکتے ہیں
