164

مری پولیس کی جانب سے غیر قانونی ناکے لگانے کا سلسلہ جاری

مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے جا بجا پولیس ناکوں کے خلاف واضع احکامات کے باوجود ملکہ کوہسار مری کے بعض مقامات جن میں کوہالہ برئیڈل روڈ شامل ہے۔ آئی جی پنجاب کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔اس طرح جھیکاگلی اورپی سی بھوربن روڈ کے درمیان مقامی پولیس نے غیر قانونی ناکے لگارکھے ہیں جہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کوروک کر ان میں سوار افراد کے منہ سونگھے جانے سمیت اورنکاح نامے طلب کئے جارہے ہیں اور پھر ملک بھر سے آنے والی پریشان حال سیاح فیملیوں اور مقامی لوگوں کو بھاری ”مک مکاء“پر مجبور کیا جاتا ہے۔ایسے میں یہ مکروہ دہندہ گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے جس کے نتیجے میں وزیر اعظم کی جانب سے جہاں سیاحت کے فروغ کے خلاف مقامی سیاحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں وہاں آئی جی پنجاب کے احکامات کو پاوں تلے روندا جا رہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مری پولیس کے ذمہ داران نے اس سلسلے میں مخصوص پولیس اہلکاروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ ایسی صور تحال میں جہاں سیاحوں اورمقامی لوگوں کو پریشانی کاسامنا ہے وہاں ایسے غیرقانونی اقدامات سے مری کی سیاحت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ عوامی اورسیاحتی حلقوں نے آئی جی پولیس پنجاب،آرپی او اور سی پی او راولپنڈی نے فوری نوٹس لینے اورسخت ترین کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں