272

مری میں صفائی کا نظام ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سپرد

مری(سید محمد احمد‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مری کی صفائی کا نظام سنبھال لیا ہے شہر کی صفائی کے فرائض اب کمپنی سرانجام دیگی گزشتہ روزکشمیر پوائنٹ مری میں منعقدہ ایک تقریب میں البائراک کے جی ایم آپریشنزمراد شینگر نے اس حوالے سے دستاویزات و دیگر سامان سینئر مینیجر آپریشنز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمدحسنین کے حوالے کیاتقریب میں آرایم ڈبلیوسی کے مینیجر ایچ آر بلال خاور،منیجرپروکیورمنٹ چوہدری فاروق،مینیجر آپریشنز بلال نیازی،عامر یونس نائیک،اسسٹنٹ منیجر آپریشنز عمیر قریشی،البائراک کی مینیجر کمیونیکیشن مس انیلہ سلیمان ودیگر اعلیٰ افسران بھی شریک تھے اس موقع پر سینئر منیجر آپریشنز آرایم ڈبلیوسی محمدحسنین نے چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل (ر) اجمل صابر راجہ کا پیغام سناتے ہوئے کہا کہ البائراک کیساتھ کام کرنا بہت اچھا تجربہ تھا ہم نے انکے کام سے کافی کچھ سیکھا ہے اور ان تجربات اور اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر مری کو حقیقی معنوں میں صاف ستھرا شہر بنائینگے البائراک نے 7سال تک مری میں صفائی کی بہترین خدمات سرانجام دیں جس پرہم انکو خراج تحسین پیش کیااورکہا کہ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مری میں صفائی کا بہترین معیار قائم کرینگے مری ایک عالمی سیاحتی مقام ہے اور ملک کی پہچان ہے دنیا بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں انہیں صا ف ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کویقینی بنانے کیلئے سب کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا،شہری اورتاجر کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں کوڑا دان میں ویسٹ بیگز میں جمع کرکے قریبی کنٹینر میں ڈالیں یا گھروں کے باہر رکھ دیں ہمارے ورکرز اسے اٹھا لیں گے،مصفائی کیلئے ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پرکال کر یں، فوری طور پر آپکی شکایت پر ایکشن لیا جائیگا، جی ایم آپریشنزالبائراک مراد شینگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت شاندار رہا،آج انہیں الوداع کہتے ہوئے دل اداس ہیں انہوں نے بھرپور تعاون کرنے پر تمام افسران اور شہریوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں