امتیاز الحق‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ مری
مری میں ٹریفک و ٹورازم پولیس کے اہلکار سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں سرگرم عمل۔سی ٹی او نوید ارشاد مری میں موجود اور تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ٹورازم و ٹریفک پولیس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت مری کی تمام شاہراہوں ٹریفک رواں دواں ہے۔ سی ٹی او نوید ارشاد کے مطابق *مری میں مجموعی طور پر سیاحوں کی 7924گاڑیاں موجود ہیں۔ سی ٹی او نے بتایا کہ مال روڈ اور GPOچوک پر پیدل لوگوں کے رش کیوجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔ *ٹورازم و ضلعی پولیس پیدل لوگوں کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں بھرپور معاونت فراہم کر رتے رہے۔پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے پیدل چلنے والے سیاحوں کو ہدایات دی جا تی رہی۔ سیاح حضرات GPOچوک اور اس کے گردو نواح میں غلط پارکنگ سے گریز اور گاڑیوں کو سنگل لائن میں پارک نہ کیئے جانے کو کہ گیا۔ اس دوران ٹریفک و ٹورازم پولیس کے جوان اضافی اوقات میں بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
ملک بھر کے طول و عرض سے آنے والے سیاحوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور پولیس کی جانب سے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں کسی قسم کی بھی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سی پی او راولپنڈی عمر سعید کی جانب سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ملکہ کوہسار مری میں عید الفطر کے موقع پر تمام ضلعی پولیس مری میں موجود ہے،تاکہ کسی بھی سیاح کو کوئی بھی مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔انھوں نے کہا کہ مری ہمیشہ سے پاکستان کا پرامن سیاحتی مقام تھا ہے اور رہیگا اسی سلسلے میں سیاحوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورسٹ رسپانس فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ہم نے پولیس فورس کا یہ سلوگن آپ کی سہولت ہمارا افتخار کے تحت سیاحوں میں پمفلٹ تقسیم کیے پمفلٹ پر معلوماتی رہنمائی برائے سیاحت، قانونی مدد، ہراسمنٹ رپورٹنگ،گمشدگی کی اطلاع، فرسٹ ایڈ اور ایمرجنسی ہیلپ لائن 1757 درج ہیں جو سیاحوں لیلے انتہائی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔جو سلسلہ پہلے رہا ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام طرح انتظامات و اقدامات پولیس کی جانب سے مکمل ہیں۔ایسے میں سیاحوں سے گزارش ہے کہ پولیس سے مکمل تعاون کریں اور محبت سے پیش آئیں ہے کیونکہ پولیس کی بھاری نفری مری میں ان کیلئے ہی تعینات کی گی ہے تاکہ ان کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ مال روڈ پر پولیس ریسکیو 15 سینٹر سیاحوں کی مدد کے حوالے سے چوبیس گھنٹے کھلا رئیگا۔سی پی او راولپنڈی نیمزید کہا کہ مقامی لوگ سیاحوں سے مکمل تعاون کریں کیونکہ مری کی خوبصورتی سیاحوں کے ساتھ ہے اس موقع پر ایس پی کوہسار حیدر علی،ڈی ایس پی مری ملک عارف،ایس ایچ او مری محمد قاسم،ٹورسٹ پولیس فورس کے انسپکٹر گل خطاب عباسی سمیت دیگر بھی موجود تھے
ملکہ کوہسار مری ملک بھر میں اپنی نوعیت کا واحد حل سٹیشن ہے جس تک ہر طبقہ کی با آسان رسائی ہے۔ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کی مری میں رہنمائی، بہتریں سفری سہولتوں اورتحفٖظ کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایسے میں سیاحوں سے گزارش ہے کہ پولیس نفری جو ان کی سہولت کیلئے عید کی چھٹیوں کو اپنے اہل خانہ کے بجائے آپ کی رہنمائی میں خوبصورت
سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں موجود ہیں، لہذا انہیں بھی پولیس سے مکمل تعاون کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی کوہسار پولیس علی حیدر نے مری میں ایک خصوصی میڈیا ٹاک کے دروان کرتے ہوے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی مری اور ایس ایچ او ان کے ہمراہ تھے۔ علی حیدر نے کہا کہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کو ٹورسٹ پولیس فورس سے بھر پور تعاون کرتے ہوے پیار سے پیش آنا بھی ان کی حوصلہ افزائی کیلئے اک بہترین اقدام ہو گا۔ مری پریس کلب کے ممبران سے اس خصوصی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ مری ملک کا خوبصورت سیاحتی مقام ہے جہاں ہر سال لاکھوں سیاح اس خوشگوار اور خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے آتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے قائم کی جانے والی پولیس ٹورسٹ پولیس فورس میں خواتین پولیس کو بھی خصوصی تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ خواتین جن کو مرد پولیس اہلکار سے رہنمائی حاصل کرنے میں مشکل ہو وہ ان کے مسائل کو حل کرسکیں۔
ادھرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالفطر کیلئے ملکہ کوہسار مری کے صفائی پلان کوکامیابی سے مکمل کر لیا،84ورکرزنے دودو شفٹوں میں چاند رات اور عید کے تینوں ایام میں صفائی کے فرائض سرانجام دیئے،صفائی کے ساتھ ساتھ عید کے تینوں دن راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم مال روڈ پر صفائی آگاہی کیمپ لگاکر شہریوں اور آنیوالے سیاحوں کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آگاہی پیغام پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے مال روڈ سمیت شہر کے اہم سیاحتی پوائنٹس پر بینرز،سٹیمرز آویزاں کئے گئے تھے جن پر شہریوں اور سیاحوں کیلئے صفائی آگاہی پیغامات درج تھے۔ آگاہی کیمپ میں آنے والے فراد سے اپیل کی گئی کہ ملکہ کوہسار کا حسن برقرار رکھنے اور اسے صاف ستھرا رکھنے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں۔ تفریح کے دوران کہیں بھی کھلے عام کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں۔سینئر ایگزیکٹو آر ڈبلیو ایم سی احسن علی شاہد نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر مال روڈ سمیت مری کے تمام اہم علاقوں اور سیاحتی پوائنٹس مساجد،عیدگاہوں اور قبرستان کے اطراف میں خصوصی صفائی کی گئی،سڑکوں کی مکینیکل سوئیپنگ اور واشنگ کی،قبرستان،مساجد،عید گاہوں،سڑکوں،اور چوکوں،بازاروں میں چوناپھینکا گیا،چاند رات میں شہر کی صفائی کیلئے ورکرز کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائیں، عید نماز سے قبل تما م کوڑا اٹھا لیا گیا، اسی طرح شہر میں بھی تمام کوڑا کرکٹ عید نماز سے قبل اٹھا لیا گیا،مساجد اور عید گاہوں کی خصوصی صفائی کی گئی،سینیٹری ورکرز وہاں موجود رہے،سڑکوں کو دھویا گیااور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا، عیدا لفطر کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات پر مری کے شہریوں اورتفریح کیلئے آنیوالے سیاحوں نے کامیاب عید صفائی پلان پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سراہتے ہوئے تعریف کی گئی اور خوشی کے موقع پر اپنی چھٹیاں قربان کرنیوالے صفائی ورکرز شاباش کا مستحق قرار دیا گیا۔
ایک سیاح فیملی چنار چوک میں گھوم رہی تھی۔ اور ان کے ساتھ چھوٹے دو بچے بھی تھے جو کے دونوں مال روڈ سے گم ہو گے۔ ایک بچہ مال روڈ کے ایک طرف جبکہ دوسرا دوسری جانب چلے گے۔ جن میں سے ایک بچے کو ایک اور سیاح سول ڈیفنس کے ہیلپ ڈیسک پر چھوڑ گیا۔ سول ڈیفنس ٹریفک پولیس اور ٹورزم پولیس نے مل کر بچوں اور بچوں کے ولدین کو ڈھونڈا۔ جس پر سیاح فیملی نے پولیس کی اس کاوش کو سراہا ہے
110