مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری کے نواحی علاقہ نتھیاگلی میں واپڈا کا اہلکار بجلی ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہارگیا، واپڈا سب آفس نتھیاگلی کا اہلکار حبیب رحمن ولد خورشید سمندر کٹھہ میں بجلی ٹھیک کرنے کی غرض سے دوران ڈیوٹی کھمبے پر چڑھا تو کرنٹ لگنے سے اسکا جسم جل گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا واپڈا اہلکار کے کرنٹ لگنے کی اطلا ع ملتے ہی واپڈا آفس کے اہلکار اور مقامی لوگ جا ئے وقوع پر پہنچے اور لاش کو کھمبے سے اتار کر قریبی ہسپتال لایا گیا یاد رہے گلیات میں واپڈا کی کوئی بھرتی نہیں ہورہی اور واپڈا سب آفس کے پاس سٹاف انتہائی کم ہے اور اوپر سے پے در پے بجلی کرنٹ حادثات سے واپڈا نتھیاگلی کے پاس سٹاف ایک درجن سے بھی کم رہ گیا جبکہ یہاں کاعلاقہ بہت بڑے رقبہ پر مشتمل ہے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیاہے کہ ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کی جائے اگر فوری بھرتیاں نہ کی گئیں تو گلیات کے ہزاروں گھروں پر مشتمل آبادی کو بجلی سہو لیات فرا ہم کرنا بہت مشکل ہو جائیگا۔
اہم خبریں
ترکمانستان میں عالمی کانفرنس،وزیراعظم کی روسی، ترک اور ایرانی صدور سے ملاقاتیں،عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے،
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،علی امین گنڈاپور شامل نہیں،نوٹیفکیشن جاری۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ۔
گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا،انتخابات کیلئے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر
مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا گیا،200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار۔
دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے,وزیراعظم
فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے، سہیل آفریدی
عمران خان ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر نہیں ہیں،کسی میں بھی جرات نہیں کہ عمران خان کو ہاتھ لگائے،علیمہ خان
فتنۃ الخوارج کا چھوڑا ہوا بارود پھٹنے سے شمالی وزیرستان میں مدرسے میں دھماکا،2 بچے شہید، 8 زخمی
ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت۔وزیر اعظم پاکستان