93

مری‘ایک ہفتہ سے جاری پٹواریوں کی ہڑتال ختم نہ ہو سکی

مری(امتیاز الحق‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحصیل آفس مری پر تالے مسلسل ایک ہفتے سے جاری پٹواریوں کی ہڑتال نے سائلین کیلئے مسائل کے پہاڑ کھڑے کردئیے نائب تحصیلدار کی عدم تعیناتی بھی مسائل کومزید گھمبیر کررہی ہے راولپنڈی کے تمام ریونیو عملے نے ہڑتال کررکھی ہے جس سے عوام مسائل کے دلدل میں پھنس چکے ہیں ریونیوسے متعلق کئی مسائل انکے لئے درد سر بن گئے ہیں عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ فوری طورپر ہڑتال ختم کرواکر ریونیو کے عملے کو دفاتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات دے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوسکیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں