147

مرتضیٰ ستی کا راجہ صغیر پر شاہد خاقان گروپ کو نوازنے کا الزام

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مٹور سے عنقریب ایک سیاسی دھماکہ ہوگا۔راجہ صغیر نے شاہد خاقان عباسی گروپ کو نوازا جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ورکرز کارکنان نالاں ہوئے ٹور ازم ہائی وے کا پراجیکٹ صداقت علی عباسی کی نا اہلی کی وجہ سے کھٹائی میں پڑ گیا ہے میں اس پراجیکٹ کا رخ ہر حال میں کہوٹہ کی جانب موڑ وں گا ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں اس حلقے کے منتخب ایم پی اے تھانہ کچہری کی سیاست کر رہے ہیں مجرموں کو تحافظ فراہم کر رہے ہیں ایم این اے کے چچا سسر نے غریب خاتون کی پراپرٹی پر قابض ہوئے جسکا نوٹس وزیر اعظم عمران خان نے لیا صداقت علی عباسی کو سیاست میں لانے والے انکے چچا سسر ہی ہیں یہ سب اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و رہنما پی ٹی آئی غلام مرتضیٰ ستی نے پریس کلب کہوٹہ کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ صدر یونین کونسل دکھالی پی ٹی آئی چوہدری واحد محمود، عبدالمعید ستی، راجہ شراقت و دیگر بھی تھے غلام مرتضیٰ ستی نے پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید و دیگر ممبران عہدیداران کبیر احمد جنجوعہ، افضال شمسی، راجہ رومان سعید سے گفتگو کے کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں منشیات فروشی عروج پر ہے سی پی او سے ملاقات کر کے آگاہ کیا نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ نہیں ہونے دونگا پولیس تھانہ کہوٹہ اپنا قبلہ درست کر لے وگرنہ بہت بُرا انجام ہوگا انھوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ دلیرانہ انداز میں عوام کے حقوق کے حصول کی خاطر سیاست کی بیماری اور رکرونا کی وجہ سے اپنے وؤٹرز سپورٹرز اور عوام سے دور رہا میرے دروازے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر طرح سے جدوجہد کا عمل جاری رکھونگا ساڑھے تین سال کی منتحب نمائندگان کی کارکردگی مایوس کن ہے میں نے اپنے دور میں گیس، بجلی و دیگر پراجیکٹس پر کام کیے اپنے حلقے کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دونگا اداروں میں کرپشن کی انتہا ہے اس حوالے جدوجہد جاری ہے انشا اللہ عوامی خدمت جاری رکھوں گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں