50

مختصر پُراثر

٭کسی جاہ پسند کو اپنا مشیر نہ بناؤ کیوں کہ وہ تمہارے اندر حرص و لالچ پیدا کر کے تمہیں ظالم بنا دے گا۔
٭ تنگدلی‘بزدلی اور لالچ انسان سے اسکا ایمان سلب کر لیتی ہے۔
٭ ایسے مشیر بہتر ہیں جنہیں خدا نے ذہانت و بصیرت دی، جن کے دامن داغِ گناہ اور کسی ظلم کی اعانت سے پاک ہوں۔
٭ زمانے کے ایک ایک لمحے میں آفات اور بلیات پوشیدہ ہیں موت ایک بے خبر ساتھی ہے۔
٭ جلد معاف کرنا شرافت اور بدلہ لینے میں جلد بازی کرنا انتہائی رذالت ہے۔
٭ ندامت گناہوں کو مٹا دیتی ہے اور غرور نیکیوں کو
(فاروق عنصر‘چک بیلی خان)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں