519

مانکیالہ،میڈیکل سٹور میں ڈکیتی کی واردات

مانکیالہ ڈکیتی کی واردات ڈاکو میڈیکل سٹور سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق روات کلرسیداں روڈ مانکیالہ میں واقع عمران فارمیسی میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور پانچ ہزار نقدی و موبائل چھین کر کلرسیداں کی جانب فرار ہو گئے یاد رہے چند ہفتے قبل بھی اس فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات رونما ہو چکی ہے ادھر آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش نظر تاجروں اور مقامی افراد نے روات پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند یوم قبل روات ڈھوک میجر کے قریب دن دیہاڑے ڈاکو تاجر سے دس لاکھ سے زائد نقدی چھین کر فرار ہو گئے تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں