143

لندن کا عقوبت خانہ

لندن کا عقوبت خانہ یورپ بھر میں سیاحوں کی دلچسپی کا سب سے بڑا اور اہم مرکز ہے۔ وہ دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف بلاتا ہے۔ لوگ اس کی ہیبت ناکی کے باوجود ڈرے سے اس کی طرف کھنچے چلے آتے اور دہشت ناک مناظر سے خوف زدہ ہو کر واپس جاتے ہیں۔ یہ لندن برج کی سرد اور نحوست کی علامت سمجھی جانے والی بے رحم محرابوں کے نیچے واقع ہے۔ یہ جگہ یقینی طور پر کمزور دل لوگوں کے دیکھنے کی نہیں۔سرد اور تاریک تہ خانوں میں واقع یہاں کی کال کوٹھریاں یورپ کے ان سیاحتی مقامات میں شامل ہیں جو مخصوص طرز کے حوالے سے سیاحوں کے لیے باعث کشش ہیں۔یہ مقامات سیاحوں کو یہ موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ تاریخ کے سیاہ پہلو سے ایک دہشت ناک سفر کی ابتدا کریں۔ ان میں قیدیوں پر تشدد کرنے والے متعدد خوفناک ہتھیار بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کو دیکھ کر سیاحوں کی تھر تھری چھوٹ جاتی ہے اور وہ خوف سیلرزنے لگتے ہیں۔ یہ غیر یقینی حد تک شیطانی اور ظالمانہ مناظر ہوتے ہیں۔
(عائزہ حمید‘راولپنڈی)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں