55

لطیفے

٭پوری دنیا یہ سمجھتی ہے کہ گرمی درخت لگانے سے کم ہوتی ہے یا ہو گی جبکہ ہماریہاں سارا زور اس بات پر دیا جاتا ہے کہ تُخ ملنگا، املی آلو بخارے کا شربت پینے اور گنجے ہونے سے گرمی کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے۔اب بندہ کس کی بات مانے؟
٭ایک آدمی مچھر دانی لگا کر سو رہا تھا،اچانک باہر سے اُسے ایک جگنو اُڑتا ہوا نظر آیا۔۔۔آدمی بولا۔یا خدا ہم کو بچا۔۔! یہ ظالم مچھر کا بچہ تو آج ہم کو ٹارچ لے کر ڈھونڈ رہا ہے۔
٭کمسن”تنخواہ“چپ چاپ سر جھکائے آ رہی تھی۔۔ گھر کا کرایہ، پانی، بجلی، گیس، فون، انٹرنیٹ کے بل نام کے غنڈے سیٹی بجا رہے تھے
”تنخواہ“نے ان سے بچتی بچاتی گھر پہنچی۔آخر کار”سہم“ گئی۔
٭ایک صاحب کہتے ہیں کہ ساری زندگی ڈرتے ڈرتے گزر گئی‘پہلے والدین‘پھر اساتذہ‘پھر افسران پھر موت اور پھر موت کے بعد حساب کتاب کسی نے پوچھا: آپ نے بیوی کا ذکر نہیں کیا.کہنے لگے: ”ڈر کے مارے نہیں کیا“۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں