لطیفے

٭لندن کے ایک اخبار میں ایک عورت کی طرف سے اشتہار شائع ہوا۔دو ہزار کتابیں صرف 20 پاونڈز میں خریدیئے۔ٹیلی فون نمبر (نوٹ) اگر ر یسیور پر مرد کی آواز سنائی دے تو فوراً بند کر دیجئے۔
٭ٹکٹ چیکر: (لڑکے سے) صرف 12 سال سے کم عمر کے بچے ہی آدھی ٹکٹ پر سفر کر سکتے ہیں تمہاری عمر کتنی ہے؟ لڑکا: 11 سال 11مہینے 29 دن 23 گھنٹے ٹکٹ چیکر: 12 سال کب پورے ہوں گے؟ لڑکا:جب اس بس سے باہر نکل جاؤں گا۔
٭سردار جی بتا رہے تھے۔ کل میں نے تیر کر دریا پار کرنے کا ارادہ کیا لیکن بالکل درمیان میں پہنچ کر تھک گیا۔ پھر کیا ہوا؟ہونا کیا تھا۔میں درمیان سے پلٹ کر پھر اسی کنارے پر آ گیا۔ سردار جی نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا۔
(عدیل افضل‘کہوٹہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں