اسلام آباد(نیٹ نیوز)احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےاحتساب عدالت میں سابق چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹس جاری کردیے۔ جج اصغر علی نے ہدایت کی کہ فرزانہ راجہ کا شناختی کارڈ بلاک کرکے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائےعدالت نے فرزانہ راجہ کو ریفرنس سے الگ کرکے فرد جرم کیلئے نئی تاریخ مقرر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی کو بھی طلب کرلیا اور سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔
285