میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) میرپور ویلفیئر ٹرسٹ غریب لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں کوشاں ہے چوہدری عبدالرزاق، میرپور ویلفیئر ٹرسٹ حقیقی معنوں میں دکھی لوگوں کی خدمت گزشتہ بیس سال سے جاری رکھے ہوئے ہے جس میں ٹرسٹ کے تمام عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں میرپور ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی چیئرمین چوہدری فضل الٰہی مرحوم کی سماجی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری عبدالرزاق صدر میرپور ویلفیئر ٹرسٹ نے گزشتہ روز تقریب تقسیم راشن کے موقع پر کیا۔ پچاس انتہائی غریب خاندانوں کو راشن دیا گیا جو کہ ہر ماہ کی چھ تاریخ کو ٹرسٹ کے آفس میں تقسیم کیا جاتا ہے اس موقع پر دوسروں کے علاوہ نائب صدر راجہ شہپال خان، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صدیق حیدر، پریس سیکرٹری ابرار اختر چوہدری بھی موجود تھے۔ ٹرسٹ کے آفس سیکرٹری حافظ شفیق احمد نے کہا کہ ٹرسٹ ہر ماہ کی چھ تاریخ کو تقر یب کا انعقاد کر کے پچاس غریب خاندانوں کو ماہانہ کی بنیاد پر راشن تقسیم کرتا ہے میرپور ویلفیئر ٹرسٹ کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ ان غرباء کی خدمت کر رہی ہے وہ اپنا مال راہ خدا میں خرچ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان غریب اور مستحق لوگوں کے صدقے ان کے کاروبار میں مزید ترقی اور برکتیں عطا فرمائے یہی آخرت کا سرمایہ اور زریعہ نجات ہے ٹرسٹ کے آفس میں صدر میرپور ویلفیئر ٹرسٹ چوہدری عبدالرزاق کی آمد پر اور دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
چوہدری مجیدکی حکومت اپنی مدت پوری کریگی‘چوہدری اسلم
میرپور (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعظم آزادکشمیر کے کوآرینٹر چوہدری اسلم گجر نے کہاہے کہ آزادحکومت وزیراعظم تعمیروترقی کے ہیرو چوہدری عبدالمجید کی ولولہ انگیز قیادت میں ڈٹ کر اپنی مدت پوری کرے گی سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار نہ ہوں اپنے وقت کاانتظار کریں چوہدری مجید فوبیا والوں کو شرم آنی چاہیے وزیراعظم کی تعمیر وترقی ہضم نہ کرنا قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اور پارٹی کی مرکزی قیادت کا وزیراعظم کومکمل اعتماد حاصل ہے بلیک میلر کو کچھ نہ ملاہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے بہترین اقدامات سے پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی جاری ہے اور آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر پیپلزپارٹی وزیراعظم مجید کی قیادت میں دوبارہ کامیاب ہوکر حکومت قائم کرے گی اپنے ایک بیان میں چوہدری اسلم گجر نے کہاکہ پی وائی او وزیراعظم اور پارٹی کے ہروال دستہ کاکردار اداکرتی رہے گی ن لیگ آزادکشمیر ڈرامہ بازی بند کرے حکومت عوامی حکومت ہے جعلی شیروں سے بلیک میل نہ ہونگے انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن اپنے نوجوان چیئرمین اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں پارٹی کی مضبوطی تعمیروترقی تحریک آزادی کشمیر اور بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا ہے ۔
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)آزادجموں وکشمیرپریس فاؤنڈیشن کے چیف الیکشن کمشنر؍سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرشہلا وقار کی ہدایت پر آزادجموں وکشمیرپریس فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین سردارذوالفقارعلی 10 مارچ کوڈویژنل ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ میرپور میں اجلاس منعقد کریں گے۔ جس میں ضلع میرپور کے متعلق پریس فاؤنڈیشن کے ممبران کی ووٹرلسٹوں کوحتمی شکل دینے مشاورت کریں گے۔ جملہ صحافی حضرات جنھوں نے پریس فاؤنڈیشن کی ممبرشپ کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں اورانھیں پریس فاؤنڈیشن کے کارڈ یا ممبرشپ کے لیے کوئی اعتراض یاتجویز ہوتو وہ اجلاس میں پیش کرسکتاہے۔
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)غازی الٰہی بخش گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل محترمہ پروفیسر انجم افشاں نقوی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی ہے دنیا میں وہی قومیں بام عروج پر پہنچی ہیں جنہوں نے عملی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں ۔ زمین و آسمان کو تسخیر کرنے والوں نے علم کو اولیت دی تبھی جاکر مطلوبہ نتائج حاصل کر پائے ہیں ہمارے مذہب نے بھی دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے مردوزن کی قید سے بالاتر ہو کر اگر ایک مرد پڑھا لکھا ہو گا تو اس کی ذات اور اس کے ادارہ کو فائدہ حاصل ہو گا ۔ لیکن اگر ایک عورت پڑھی لکھی تعلیم یافتہ ہو گی تو ملک وقوم کو فائدہ ہوگا۔ پڑھی لکھی ماں اپنے بچوں اور اہل وعیال کو بہترین خدمت کر سکتی ہے ہم سب کو بچیوں کو تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کرنی ہو گی تبھی جا کر ہم ایک مہذب معاشرہ کو تشکیل اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں گے ان خیالات کا اظہار انوہں نے میرپور سائنس کالج فارگرلز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس پر وقار تقریب کی صدارت ادارہ کی پرنسپل پروفیسر جویریہ یاسمین نے کی ۔ تقریب میں میٹرک اور ایف ایس سی کی طالبات جنہوں نے تعلیمی بورڈ میرپور کے امتحان میں A+گریڈ یا ٹاپ 20پوزیشین حاصل کی ان کو شیلڈز اور پانچ ہزار روپے نقدا نعام دیا گیا یہ انعام سیدہ گل مینا امتیاز اور شفق فہال نے تعلیمی بورڈ میں بالترتیب آٹھویں اور تیرہویں پوزیشن حاصل کر کے اپنا نامنام کیا ۔ جبکہ دیگر طالبات جنہوں نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہیں شیلڈز دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ا دارہ میں سال بھر تقریری مقابلہ جات ، کشمیر ڈے قائد ڈے ، اقبال ڈے ، ملی نغموں کے مقابلہ جات کو پروگرام سمیت دیگر پروگراموں کے انعقاد میں حصہ لینے والی طالبات کو بھی انعامات دئیے گئے ۔ میرپور سائنس کالج فارگرلز کی پرنسپل محترمہ جویریہ یاسمین نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ علم مون کی میراث ہے اور ہمیں اس کھوئے ہوئے ورثنہ کو ہر صورت حاصل کرنا ہے بابا قوم کے زریں اقوام ایمان ، اتحاد ، تنظیم کے عظیم فلسفہ پر عمل پیرا ہونا ہوگا میرپور سائنس کالج فار گرلز بچیوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے کیونکہ پڑھی لکھی اور تعلیم یافتہ بچیاں ہی معمار قوم بن سکتی ہیں ادارہ میں نصافی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے یکساں مواقع فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ ہر میدان میں طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے ، طالبات محنت لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں کامیابی ان کے قدم چومے گی۔
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق صدر ایف پی سی سی آئی مرکزی سیکرٹری مالیات مسلم لیگ ن آزادکشمیر چوہدری محمد سعید نے کہا کہ پاکستان کی وفاقی حکومت بحرانوں میں گھرے ملک کو بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گی ۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں محب وطن ٹیم قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ توانائی، بے روزگاری اور لائیڈا آرڈر کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے افواج پاکستان اور سیکورٹی انجینئر نے مشکل ترین حالات میں ثابت قدم رہ کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہماری افواج مشکل ترین حالات کا دلیرانہ وار مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن عہدیداان اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
۔ چوہدری محمد سعید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کا واقعہ ہویا فوجی جوانوں اور ایف سی کے محب وطن جوانوں پر ریموٹ کنٹرول اور خود کش حملوں کا سلسلہ ۔ ان سب کے پیچھے پاکستان دشمن قوتیں سرگرم عمل ہیں جن کے سدباب کیلئے متعلقہ اداروں کو لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم اقدامات کرنے ہونگے ۔ مرکزی سیکرٹری مالیات مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان فی الوقت اندرونی اور بیرونی جارحیت کا شکار ہے اور پاکستان دشمن طاقتیں اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کو عدم استحکام سے دو چار کر نے کی سازشوں پر عمل پیرا ہیں ۔ جملہ سیاسی ، مذہبی ، علاقائی جماعتیں ، لیڈرشپ اور پاکستانی قوم دشمن طاقتوں کے منفی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحدہو کر وفاقی حکومت کے ہاتھ مضبوط اور افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہو جائیں چوہدری محمد سعید نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت 18 کروڑ پاکستانیوں کو عزت و وقار سے زندہ رہنے اور پاکستان کی موجودہ حکومت 18 کروڑ پاکستانیوں کو عزت و وقار سے زندہ رہنے اور پاکستان کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری ررکھے گی ۔
چوک شہیداں میں غیر پارکنگ سے تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہوگیا
قیمتی جانوں کے ضیاع پرانتہائی دکھ ہے ‘محمد عمران
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آبادکچہری واقع پاکستان کے حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔دہشت گرددندناتے ہوئے آئے اورپوناگھنٹہ فائرنگ کرتے رہے لیکن پولیس نے جوابی کاروائی نہ کی ۔قیمتی جانوں کے ضیاع پرانتہائی دکھ ہے اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے زخمیوں کوصحت دے ۔ان خیالات کاا ظہار سابق امیدوار اسمبلی حلقہLA3متحدہ قومی موومنٹ محمدعمران شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ملک کی سالمیت خطرے میں ڈال دی ہے اورآئے روز بے گناہ شہریوں کاخون بہانا معمول بن چکاہے ۔گزشتہ دنوں اسلام آباد کچہری میں دہشت گردوں نے جس بربریت کامظاہرہ کرکے بے گناہ لوگوں کوخون میں نہلایا اس پرہرشخص افسردہ ہے ملزمان نے دیدہ دلیری سے گھناؤنی واردات کی اوربڑی دیرتک فائرنگ اوردستی بمبوں کااستعمال کیالیکن پولیس نے دہشت گردوں کیخلاف موثر کاروائی نہ کرکے کمزوردلی اوربزدلی کامظاہرہ کیاہے ۔اگرپولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی توکئی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکتی تھیں۔پولیس کی نااہلی سے جانوں کاضیاع ہونا پاکستانی حکمرانوں کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف بھائی نے بہت پہلے ملک پرمنڈلانے والے خدشات سے آگاہ کردیاتھا۔لیکن پاکستان حکمرانوں نے اس طرف توجہ نہ دی جس خمیازہ بھگتنا پڑرہاہے ۔شیخ عمران نے کہا کہ انشااللہ پاکستان قائم ودائم رہے گااورپاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والوں کے خواب خاک میں مل جائیں گے ۔پاکستانی کی سلامتی اوربقاء کاتحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے پاکستان کے اندرونی اوربیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہم اپنے ملک کی بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہیں اورملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے شیخ محمدعمران نے المناک واقع پردلی دکھ کااظہارکرتے ہوئے دہشت گردی کانشانہ بننے والوں کیلئے دعااورزخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعاکی ۔
پیپلزپارٹی ہمیشہ نظریہ اورعقیدے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے‘شوکت راجہ
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ومشیروزیراعظم شوکت راجہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ گذشتہ ادوارمیں آزادکشمیر میں برادری،علاقائی اورقبیلائی تعصبات کوفروغ دیکرنفرت کے بیج بوئے گئے اورلوگوں کوذاتی مفادات کے حصول کے لیے لڑایاگیا۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ نظریہ اورعقیدے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ بھٹوشہید اورشہیدجمہوریت محترمہ بے نظیربھٹوکے نظریات وافکار پرپیپلزپارٹی کے کارکنان کااثاثہ ہیں۔ آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی پوری طرح متحدومنظم ہے۔ پیپلزپارٹی کی منزل اقتدارنہیں اورنہ ہی ہم مفادات کی سیاست کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی جمہوریت پسند جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوری روایات کوپروان چڑھایا اوراداروں کومضبوط کیا۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے یہاں پارٹی کارکنان اورمختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مشیروزیراعظم شوکت راجہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ شہیدذوالفقار علی بھٹو انقلابی لیڈرتھے جن کے ویژن سے پاکستان ایٹمی قوت بنااورملک کادفاع ناقابل تسخیرہوا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان دشمن قوتوں نے قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو اورمحترمہ بے نظیربھٹو کوشہیدکردیا لیکن ان کے نظریات وافکار آج بھی زندہ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ سرمایہ داری نظام کے خلاف جنگ لڑھی اورجمہوریت کی خاطر پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنی جانیں دے دیں۔ انھوں نے کہاکہ جمہوریت اورپاکستان کے لیے بھٹوخاندان کی قربانیوں کی مثال دنیاکی تاریخ میں نہیں ملتی۔ مشیروزیراعظم شوکت راجہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی پوری طرح متحدہ ومنظم ہے۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکنان جماعت کو منظم کرنے کے لیے نظریہ بھٹو کوفروغ دیں تاکہ دنیا کے عظیم لیڈر قائد عوام شہیدذوالفقارعلی بھٹواور شہیدجمہوریت محترمہ بے نظیربھٹو کی وطن عزیز اورپاکستان کے عوام کے لیے دی جانے والی خدمات پرکارکنان کی جانب سے ہدیہ تبریک پیش کیاجاسکے۔
قاسم مجید کی ایما ء پر اسلام گڑھ میں غیر قانونی پلاٹوں کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) نیو ٹاؤن اسلام گڑھ کے سابق چیئرمین راجہ لیاقت علی خان ایڈووکیٹ ،حاجی خالد ،حاجی ظفر اقبال ،پرویز اقبال ،چوہدری اختر اور چوہدری رحمت آف اسلام گڑھ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کے بیٹے قاسم مجید کی ایما ء پر اسلام گڑھ میں غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی جار ہی ہے ۔وزیراعظم کے بیٹے کی مدد سے متاثرین منگلا ڈیم کے زیر قبضہ رقبہ جات پر جعلی و فرضی ریکارڈ تیار کر کے غیر مستحق افراد کے نام الاٹ مافیا کے مفادات کے تحفظ کے لیے جعلی اور دو نمبر فائلیں تیار کر کے متاثرین منگلا ڈیم جو بیرون ملک ہیں کے زیر قبضہ مکانات سے ملحقہ مفاد عامہ اور زیر قبضہ جگہ غیر متاثرین افراد میں پلاٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں خصوصاً علاقہ اندراہ اور راڑہ کے جاٹوں نے انت مچا رکھی ہے نیوٹاؤن اسلا گڑھ کے پلاٹوں کے علاوہ موضع اوچھی لس کے پرائیویٹ ملکیتی رقبہ کو بھی پلاٹوں کے نام پر بندر بانٹ کا سلسلہ جاری ہے موقع پر قبضہ کسی اور کا ہے اور الاٹمنٹ کسی اور کے نام کی جاتی ہے جس سے اہلیان نیوٹاؤن میں گہری تشویش پائی جاتی ہے اور اس ناجائز الاٹمنٹ اور غنڈہ گردی کی وجہ سے کسی جانی نقصان کا بھی اندیشہ ہے مقامی افراد نے وزیراعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری س مطالبہ کیا کہ وہ اصلاح احوال کے لیے ضروری اقدامات کریں ۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس علاقہ میں پلاٹ مافیا کی اندھیر نگری کی وجہ سے لڑائی جھگڑا کا شدید خطرہ ہے چنانچہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فوری طور پر دفعہ 144کے ذریعہ تعمیرات پر فوری پابندی لگائیں ۔
حکومت کی ذمہ داری اپنے عوام کو روزگار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہوتی ہے‘واجد رسول
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) انجمن تاجراں چوک شہیداں میرپور کے صدر واجد رسول میر نے لاہو ر میں والدہ کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے دو بچوں کے المناک واقعہ پر گہرے دکھ و غم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ نہ صرف حکمرانوں بلکہ غربت کے خاتمہ اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے سماجی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔حکومت کی بنیادی ذمہ داری اپنے عوام کو روزگار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہوتی ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت بھی ریاست کی ذمہ داری ہے مگر وطن عزیز میں گزشتہ کچھ سالوں سے نہ تو عوام کی جان و مال کی حفاظت اطمینان بخش ہے اور نہ ہی غریب عوام کی معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آئے روز غربت کے ہاتھوں تنگ آکر لوگ اپنے جگر گوشوں کو اپنے ہی ہاتھوں قتل کر رہے ہیں جبکہ کئی لوگ اپنے بچوں کو فروخت کر رہے ہیں مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سینکڑوں نہیں ہزاروں سماجی ادارے دکھی انسانیت کے دعوے کرتے رہتے ہیں اور غریب لوگ کی امداد ی خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہیں مگر لاہور جیسے حالیہ واقعہ نے ان دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے انہوں نے صاحب ثروت شہریوں سے در دمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اپنے اڑوس پڑوس میں رہنے والوں کی خبر گیری کریں اور جن لوگوں کو معاشی بد حالی کا سامنا ہے انکی مدد کریں تاکہ بچے قتل اور فروخت کرنے کی نوبت نہ آئے ۔واجد رسول نے مزید کہا کہ حکومت بھی اپنا بنیادی فرض پورا کرے اور عوام کے معاشی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔
میرپور( نمائندہ پنڈی پوسٹ)سنی علماء مشائخ کونسل سٹی میرپور کے رابطہ سیکرٹری قاری رفاقت علی نقشبندی کمر کے درد کی وجہ سے شدید علیل ہو گئے تمام سرگرمیاں معطل، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشور ہ دیا دوستوں، عزیز و اقارب سے صحت و تندرستی کیلئے دعا کی اپیل، تفصیلات کے مطابق سنی علماء مشائخ کونسل سٹی میرپور کے رابطہ سیکرٹری و انصاری مسجد سیکٹر C/3کے امام قاری رفاقت علی نقشبندی کمر کے درد کی وجہ سے شدید علیل ہو گئے کمر میں درد کی وجہ سے ان کو چلنے پھر نے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے علالت کے باعث انہوں نے اپنی تمام تنظیمی اور دیگر سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں ڈاکٹرز نے ان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے قاری رفاقت علی نقشبندی نے اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی صحت و تندرستی کیلئے دعا کریں ۔