رجب علی راجا‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ
1972ء میں راولپنڈی کے حلقہ پی پی چھ کے پسماندہ علاقے حیال میں پیدا ہو نے والے چوہدری محمد نذیرنے مشکل حالات کے باوجود علا قہ کی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر عوام کے دلوں میں ایک مقام بنایا ان کی کاوشوں اور مستقبل کے ارادوں بارے جاننے کیلئے پنڈی پوسٹ نے ان سے ایک نشت کا اہتما کیا تو رہنماء پاکستان تحریک انصاف جنرل سیکرٹری پوٹھوار ٹاون چوہدری محمد نذیر نے بتایاکہ انھوں نے سیاست کا آغاز ممبر ضلع کونسل سے کیا اس کے بعد اپنی آبائی یونین کونسل دھمیال سے چئیرمین کے الیکشن میں حصہ لیا اور صرف تین سو ووٹ سے چئیرمینی کی سیٹ کو لوزکیا اس کی بنیادی وجہ ان کے آبائی پولنگ سٹیشن پرنوجوان کے قتل کے بعد پولنگ آخری دو گھنٹہ روک جاناتھی مستقبل میں صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے امید وار ہیں ان کا کہنا ہے کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جس کی سوچ اچھی ہو جواپنے علاقے کے مسائل سے باخبر ہو اور اس کوحل کرنے کی کوشش کرئے میں نے جب دیکھا کہ 40 ,40 سال سیاست میں رہنے والوں نے جب اپنے علاقہ کے مسائل حل نہ کیے تو پھر ہمیں سیاست میں آنا پڑا علاقہ کی ترقی کے لیے علاقہ کے مسائل کے حل کے لیے آج 70سالوں سے خاندانی سیاست کو ختم کرنے کے لیے ہم نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں انشاللہ نوجوانوں کے سیاست میں آنے سے ملک کامستقبل روشن ہو گا ہمارے حلقہ کابنیادی مسائل تعلیم ،صحت اور پانی ہے جس پر 40سال سے مسلط حکمرانوں کی توجہ نہیں اگرہمارے سیاست دانوں نے مُلک کے لیے کچھ کیا ہو تا تو ہمیں سیاست میں آنے کی ضرورت نہ تھی میرے خیال میں بابائے قائدکے بعد اگر کوئی پاکستان کوبہتر کر سکتا ہے تو وہ عمران خان ہے جو پاکستان کوکامیاب دیکھنا چاہتا ہے اور وہ لگاتار22سال سے ملک کے بہتری کے لیے کوشش کر رہا ہے اور ہم اس کے قافلہ کے مسافر ہیں پاکستان تحریک انصاف نے مجھے جو ذمہ داری دی ہے میں اسے احسن طریقہ سے نبھاوں گا اور پورے پوٹھوار ٹاون میں تحریک انصاف کو ایک پلیٹ فام پر کھڑا کرنے کی پوری کو شش کرو ں گاآٹھ سال قبل تحریک انصاف میں شامل ہوئے ۔وانا سے لیکرالیکشن کمیشن ،حکمران اقتدارکے خلاف اسلام آباددھرنا میں 120دن تک کیمپ لگایا،پارٹی پالیسی پر عمل کیا اور پارٹی کی ہر کال پر لبیک کہا اور جلسہ ، جلوسوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان کامذید کہنا ہے بلند سوچ مستقبل کے سنہرے خواب اور اپنے معاشرہ کی بہتری اور اپنے علاقہ کی ترقی کے لیے ہر لمحہ فکر مند رہنے والے اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں میں سمجھتا ہوں