ایک خوش مزاج بوڑھے نے اپنی بیٹی کی شادی ایک سنگدل موچی سے کردی۔ اس سنگدل نے لڑکی کا ہونٹ ایسا کاٹا کہ اس سے خون ٹپکنے لگا۔ صبح کو لڑکی کو اس حالت میں دیکھ کر بوڑھے نے داماد سے کہا۔ اے سنگدل! تو نے اسکے ہونٹ چبائے ہیں یا پیار کیا ہے؟ وہ بوٹی تو نہیں ہے جو تو یوں چباتا رہے گا۔ اپنی اس عادت بد سے باز آؤ اور زندگی کا مزا اٹھاؤ۔ حاصل کلام:بری عادت سے بچو‘یہ مرتے دم تک پیچھا نہیں چھوڑتی۔ (محمد عامر‘روات)
173