106

شہداء کی یاد میں/ شہباز رشید چوہدری

مسلمانوں کی آزاد اسلامی ریاست کے قیام کے بعد ہی سے دشمنان پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں نے اس آزاد اور خود مختار ریاست کی جداگانہ حیثیت کو تسلیم تو کر لیا مگر اس کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی کوششیش بھی تیز کردیں ابھی تقسیم کے زخم پوری طرح بھر نہیں سکے تھے اور وطن پاک کو معرض وجود میں آئے محض 18سال ہی گزرے تھے اقوام کی تاریخ میں اٹھارہ سال کا عرصہ بہت ہی قلیل ہوتا ہے ابھی ہم پوری طرح سنبھل بھی نہ سکے تھے کہ ہمارے ازلی دشمن ہمارے پڑوسی ملک نے رات کی تاریکی میں اس نوزائیدہ ریاست یہ قبضہ کرنے کے لیے شب خون مارا مگر کم فوجی طاقت اور سامان حرب کے باوجود جذبہ ایمانی سے سر شا ر پاکستانی قوم نے اپنے پاک ملک پر دشمن کوناپاک قدموں پر ٹکنے نہ دیا اور اس کو وہ سبق سکھایا کہ رہتی دنیا تک نشانہ عبرت بنادیا پاک آرمی کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ٹینکوں کے سامنے اپنے سینے پیش کردیے اور جام شہادت نوش کیا اور شجاعت اور بہادری کے میڈل حاصل کیے خطہ پوٹھوہار بھی شہیدوں اور غازیوں کا وارث خطہ ہے عظیم قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں خطہ پوٹھوہار اور اس ملک کا چپہ چپہ اور اس کے قریہ قریہ میں بسنے والا ہرپیرو جوان وطن کی حرمت کی خاطر قربانیاں دینے والے ان جانباز سپاہیوں کا تاقیامت مقروض رہے گا اپنے مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذارانہ پیش کرنے والے اپنی ان قومی ہیروکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تحصیل کلر سیداں میں قائم نوجوانوں کی سرگرم فلاحی تنظیم کلر یوتھ کونسل نے چھ ستمبر کو تقریب کا انعقاد کیا جہاں تحصیل کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے 26شہداء کے ورثاء کو مدعو کیا گیا اور ان میں اعزازی شیلڈ اور مالی امداد کے لیے کیش مالی امداد اور کمپیوٹر زتقسیم کیے گئے جن میں سپاہی محمد یوسف کیانی شہید کی بیوہ ، سپاہی محمد سلیم کیانی شہید کی بہنوں ، حوالدار سلطان احمد کیانی شہید کی بیوہ ، نائب صوبیدارراجہ محمد ریاض کیانی شہید( ستارہ جرات ) کی بیوہ اور بیٹا ، نائب صوبیدار راجہ محمد یعقوب کیانی شہید کے بیٹے، چوہدری عبدالخالق شہید کی بیوہ ، محمد اقبال شہید کی بیٹی ، سپاہی تصور حسین شہید کی والدہ ، لانس نائیک زبیر اقبال شہید (جائے شہادت واناآپریشن )کی بیوہ ، لانس نائیک حسن اختر شہید کے بیٹے ، ربنواز شہید ، محمد ریاض بھٹی شہید ، محمد حسین شہید ، لانس نائیک عابد علی شہید ، ذوالفقار حسین شہید ، امجد محمود شہید ، حوالدار شیر علی شہید ، کامران عزیز چیمہ شہید ، حوالدار محمد صابر شہید ، محمد فرید شہید ، سپاہی اللہ دتہ شہید ، سپاہی کرم الہی شہید ، سپاہی عبدالوحید شہید ،اور سپاہی نذر حسین شہید کے اہل خانہ شامل ہیں تقریب سے یوتھ کونسل کے روح روان سابق سٹی ناظم کلر سیداں محمدا عجاز بٹ ، سابق سٹی ناظم کلر سیداں شیخ حسن ریاض ، مسلم لیگ فیڈرل کونسل کے ممبر شیخ عبدالقدوس ، اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ربنواز منہاس ، سابق ٹاؤن ناظم کلرسیداں حافظ ملک سہیل اشرف اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف ہارون کمال ہاشمی نے زبردست انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا کلر یوتھ کونسل کے صدر راشد سیٹھی نے بتایا کہ انہوں نے خود روزگار سکیم کے تحت سینکڑوں لوگوں کو برسر روزگار کیا ہے تقریب میں یونیک ماڈل سکول شاہ باغ اور سپر ونگ کالج کلر سیداں کے طلباء و طالبات نے یوم دفاع کے حوالے سے ملی نغمے اورٹیبلوز بھی پیش کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں