2,685

شعر خوان چوہدری احتشام گجرکی گاڑی کو حادثہ کزن جان بحق

روات کلر سیداں روڈ ساگری سٹاپ کے نزدیک معروف پوٹھوہاری شعر خوان چوہدری احتشام گجرکی گاڑی کو حادثہ بال بال بچ گئے چچا زاد بھائی جانبحق گاڑی بے قابو ہوکر مخالف سمت روڈ پر چڑھ گئی

تفصیلات کے مطابق توپ مانکیالہ کے رہائشی اور معروف شعر خواں احتشام گجر کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا گاڑی تیز رفتاری سے جاری تھی کہ اسکا ایک ٹائر کھڈے میں لگا جس سے وہ بے قابو ہوکر روڈ کے دوسری طرف کھڑے ٹرک سے جاٹکرائی

جس تاہم خوفناک حادثے میں چوہدری احتشام اور انکے قریبی عزیز رضوان بال بال بچ گے جبکہ انکا کزن چوہدری ادریس موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا گیا ہے

مرحوم چوہدری ادریس کا جنازہ آج بروز جمعرات سپہ پہر 3 بجے توپ مانکیالہ میں ادا کیا جائیگا

ے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں