شاہ باغ(چوہدری جواد مجید‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)شاہ باغ خاوند نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا‘تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں کے علاقے شاہ باغ موضع صاحب دھمیال کے رہائشی ساجد محمود نے اپنی ہی بیوی عاصمہ شاہین کو قتل کر دیا ذرائع کے مطابق اہل خانہ معاملے کو چھپانے کیلئے مقتولہ عاصمہ شاہین کو دفنانے قبرستان لے جا رہے تھے کہ اس کے بھائی نے پولیس 15پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کر لی جس پرپولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے نعش کو قبضے میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا اور ملزم ساجد محمود کو گرفتار کر لیا۔
229