سی پی او ،نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انچارج ڈولفن سکواڈ کی حوصلہ افزائی کی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انچارج ڈولفن سکواڈ انسپکٹر محمد عثمان، کانسٹیبل زریاب، کانسٹیبل انضمام، کانسٹیبل اسامہ اور کانسٹیبل نعمان کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں،امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس شب و روز تندہی کے ساتھ مصروف عمل ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی