٭ بازاروں میں زیادہ نہ جاؤ، اور دکانوں میں نہ بیٹھو، اور نہ راستوں میں ٹھہرو۔گھر کے علاوہ اگر کسی جگہ بیٹھنا چاہو تو مسجد میں بیٹھو۔
٭راستہ چلنے میں وقار و طمانیت اختیار کرو، کاموں میں جلدی نہ کرو، اور جو شخص تمہیں پیچھے سے پکارے اس پر توجہ نہ دو۔
٭ کنجوسی سے گریز کرو کیوں کہ کنجوسی انسان کو رسوا کرتی ہے اور نہ لالچی اور جھوٹا بنو، بل کہ اپنی مروت ہر معاملے میں محفوظ رکھو۔
٭ بڑوں کے ہوتے ہوئے اس وقت تک اپنی نشست میں برتری اختیار نہ کرو جب تک وہ تمہیں خود پیش کش نہ کریں۔
٭ کسی حریص کو اپنا مشیر نہ بناؤ کیوں کہ وہ تم سے وسعتِ قلب اور استغنا چھین لے گا۔
٭ کسی بزدل کو اپنا مشیر نہ بناؤ کیوں کہ وہ تمہارے دلوں اور حوصلوں کو پست کر دے۔ (نعیم قریشی‘سرصوبہ شاہ)
89