راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ممبر قو می اسمبلی صداقت عبا سی نے ڈپٹی کمشنررا ولپنڈی عا مر عقیق خاں کے ہمراہ ٹو ر زم ہا ئی وے کی تعمیر کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مر ی میں رش کو کم کر نے اور سیاحو ں کو نئے سیا حتی مقا مات کا مو قع دینے کے لئے تحصیل کو ٹلی ستیاں کو مر ی جیسا سیا حتی مقا م بنا نے کے لئے اقدامات زیرغور ہیں۔ سیاحت کے فروغ کے لئے سب سے اہم سیا حوں کو ان جگہوں تک آ سان ر سائی فراہم کر نا ہے تا کہ آمدو رفت میں آسانی رہے جس کے لئے سڑ کوں کی تعمیر سب سے اہم ہے۔اس مقصد کے لئے لوئر ٹو پہ مری سے چوک پنڈوری تک برا ستہ بوستان آباد ٹو ر زم ہائی وے قائم کرنے کا پلان ز یر غور ہے جس سے آمدورفت کے مسائل میں حل ہوں گے۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اس کے لئے آئندہ دوہفتوں میں تفصیلی پرو پوزل پیش کیا جائے جس میں اسکی ہر لحا ظ سے جانچ پڑتال ہوڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں تر قیا تی پرا جیکٹس کے لئے منعقدہ اس جائزہ اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ) امبر گیلا نی،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر ڈ و یلپمنٹ صا ئمہ غفور،اسسٹنٹ کمشنر (مری) اقبال سنگھیڑا،اے سی (کو ٹلی ستیاں) فہیم خان، اے سی (کہو ٹہ) محمد یا سر، اے سی (کلر سیداں) ر میشاء جا و ید،ایس ای ہا ئی و یز،ایکسئین بلڈ نگ ود یگرمتعلقہ سر کا ری محکمو ں کے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔صداقت عبا سی نے مزید کہا کہ سیا حت کے فروغ سے مقا می علاقوں میں تر قی لائی جا سکتی ہے جو کہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر کے ان کے معیار ز ندگی کو بہتر بناتا ہے۔اس سلسلے میں موجودہ حکو مت کی جا نب سے تعلیمی معیا ر کو بہتر بنانے کے لئے نیزصحت و تعلیم کے انفر سٹر کچر اور سڑ کوں کی تعمیرکو خصو صی اہمیت د ی جا رہی ہے، اسکے کے ساتھ ساتھ قو می شاہراہوں اور لنک رو ڈز کی اپ گریڈیشن کا کام بھی جا ری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی بر و قت تکمیل حکو مت پنجا ب کی اولین تر جیح ہے تا کہ عو ام کو بہتر معیار زند گی فرا ہم کیا جا سکے۔
249