266

سگی بہن کو قتل کرکے دفنانے والا قاتل بھائی گرفتار

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سگی بہن کو قتل کرنے والا قاتل بھائی گرفتار۔ملزم الفت نے اپنی 28 سالہ بہن کو قتل کرکے گھر کے باہر دفن کردیا تھا۔ واقعہ گزشتہ روز تھانہ بنی گالہ کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر ڈیڈ باڈی برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں