کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں میں واقع سکول میں زیر تعلیم بچوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ،حملے سے 29 بچے زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں میں قائم الائیڈ سکول میں زیر تعلیم بچوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جسے متعدد بچوں کی حالت تشویشناک ہو گئی جنھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا
جہاں پر بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی زرائع کے مطابق زخمی بچوں کی تعداد 30 کے قریب بتائی جارہی ہے پنڈی پوسٹ کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ بچوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ اس وقت ہوا جب بچے فلسطین کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں شریک تھے۔