364

سادہ کپڑوں میں ملبوس مبینہ پولیس اہلکار نے ٹی سی ایس ملازم کو لوٹ لیا

چوک پنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلرسیداں کی حدو چوکپنڈروی پکھڑال روڈ نئی آبادی ٹی سی ایس کا ملازم ذیشان حسین سے سادہ کپڑوں میں ملبوس موٹر سائیکل سوار مبینہ پولیس اہلکارکے ہاتھوں لٹ گیا سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص نےتلاشی کے بہانے 65 ہزار روپے, موبائل فون اور بیگ اڑا لیا زرائع کے مطابق ذیشان حسین سکنہ موہڑہ میراں نے تھانہ کلرسیداں میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ ٹی سی ایس کلرسیداں میں کام کرتا ہے

مورخہ 18 جولائی وہ اپنے موٹر سائیکل پر ڈاک تقسیم کرنے کیلئے دن تقریباً ساڑھے 11 بجے چوکپنڈوڑی کے نزدیک پکھڑال روڈ پر نئی آبادی پہنچا تو عقب سے ایک موٹر سائیکل سوار شخص جو کہ اپنے آپ کو پولیس ملازم بتا رہا تھا کہا کہ تم اشتہاری ہو تلاشی دو اور تلاشی کے بہانے میری جیب سے بٹوہ جس میں 65 ہزار روپے, شناختی کارڈ و دیگر کاغذات, موبائل فون اور ڈاک والا بیگ لیکر کہا کہ میرے پیچھے تھانے آومیں جونہی واپس مڑا تو وہ موٹر سائیکل پر ساری چیزیں لیکر رفو چکر ہوگیا تھا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں