256

روات 15 حقہ نوش نوجوان دھر لیے گئے

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات پولیس کی اہم کاروائی، شیشہ نوش کرنے والے15ملزمان گرفتار، حقے، حقہ فلیورز اور متعلقہ سامان برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ الگ الگ کاروائی کرتے ہوئے شیشہ نوش کرنے والے15ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں کاشف، عدنان بشارت، آصف اقبال،ریحان، عامر عالم، محسن، ابراہیم، راشد، محمد حارث، عثمان احمد،مکرم احمد، عبداللہ ریاض،محمد عاشر، محمد ولید عرفان اور خضر خان شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 15 حقے، حقہ فلیورز اور دیگر متعلقہ سامان برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، ایس پی صدر نے ایس ایچ ا وروات اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں