راولپنڈی تھانہ کلرسیداں کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 07 کے قریب موٹر سائیکل سوار 03 ڈاکوؤں نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر سے لوٹ مار دوران نقدی، فون سمیت فوڈ آئٹمز چھین لیے،۔ کلرسیداں کے علاقے موہڑہ میراں کے ڈیلیوری رائیڈر محمد اویس نے بتایا کہ فوڈ ڈیلیوری کرنے کے لیے ڈی ایچ اے فیز 07 پہنچا تو سی ڈی 70 موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم اشخاص آئے، انہوں نے مجھے زبردستی روک کر 22 ہزار روپے نقدی، قیمتی سمارٹ فونز سمیت ڈیلیوری بیگ جس میں فوڈ آئٹمز تھے،چھین لیا، مجھے یقین ہے کہ جس نمبر سے پیزا ڈیلیوری کاآڈر ملا، وہی لوگ اس واردات میں ملوث تھے، ذرائع کے مطابق واقعہ کی درخواست ابتدائی طور پر روات پولیس کو دی گئی تاہم جانچ پڑتال دوران جائے وقوعہ تھانہ کلر سیداں کی حدود کی نکلی،کلرسیداں پولیس نے مقدمے کے اندراج بعد تفتیش شروع کردی۔