راولپنڈی چک بیلی روڈ پر اچانک نمودار ہونے والے جانوروں کے ریوڑ کی زد میں آ کر موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق چک بیلی روڈ پر جٹھہ ہتھیال کے علاقے میں حنیف میڈی کئیر کے قریب موٹر سائیکل سوار جانوروں کے ریوڑ کی زد میں آ گئے جس سے 25 سالہ ذیشان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 34 سالہ ولید طارق شدید زخمی ہو گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان کے سر میں شدید چوٹ لگی