منکیالہ کلر سیداں روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، 26 سالہ نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)منکیالہ کلر سیداں روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 26 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دو نوجوان زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں موبین عمر 19 سال اور حیدر علی عمر 19 سال زخمی ہوئے، جبکہ 26 سالہ حامد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے کی مزید تفصیلات اور وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔