روات ڈھوک شیخاں چور تالے توڑ کر دکان کا صفایا کر گئے 164

روات ڈھوک شیخاں چور تالے توڑ کر دکان کا صفایا کر گئے

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک شیخاں میں چور دکان کے تالے توڑ کر اشیاء ضروریہ لے اڑے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کا علاقہ ان دنوں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے

عوام کی جانب سے احتجاج کی کال کے باوجود پولیس افسران ٹس سے مس نہیں ہو رہے

گزشتہ شب ڈھوک شیخاں کے رہائشی راجہ طالب کی دکان پر نقب زنی کی واردات نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر تقریبا5 لاکھ روپے کا سامان چوری کر کے لے گئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں