روات ٹی چوک سے ٹول پلازہ مندرہ تک قومی شاہراہ کے دونوں اطراف دو دو اضافی لائنز کی تعمیر کی منظور و جدید بس سروس کے اجراء کا فیصلہ یپنجاب حکومت ایشیا بینک کے تعاون سے راولپنڈی میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کی طرف قدم بڑھا چکی اس مقصد کے لئے راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے دس نئے روٹس کا
تعین نیسپاک کی مرتب فیزبلٹی رپورٹ کے مطابق کیا ہے جس پر 120جدید طرز کی الیکڑک بیسیز چلائی جائیں گی پنڈی رنگ روڈ کے مقام بانٹھ کلیام تک یہ بس سروس عوام کے لئے میسر ہو گی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی توجہ کے سبب اس پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لئے 3.7بلین کہ خطیر رقم جاری کر دی گئی ہے اس جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے لئے چوہڑ و راولپنڈی صدر میں قائم بس ڈپوز کی بلڈنگز کو توڑ کر نئے انداز میں تعمیر کیا جائے گا جہاں پر سولر انرجی کے استعمال سے ان الیکڑک بسوں کو چارج بھی کیا جا سکے گا

سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت پنڈی کے باسیوں کو جدید و عالمی معیار کا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم دینے جا رہی ہے مرد خواتیں کے لئے الگ الگ جدید اے و بی گریڈ کے بس اسٹینڈ بنائیں جائیں گے جن کے مقامات کا تعین کر دیا گیا ہے
اس نظام کو چلانے کے لئے عالمی کمپنیوں کو حصہ لینے کے لئے قومی اخبارات میں ٹینڈر جاری کر دیئے گے ہیں قومی شاہراہ پر ٹریفک کے دباو کو کم کرنے و پنڈی رنگ روڈ جہلم کھاریاں انٹرچینج کے سبب بھی روات ٹی چوک سے ٹول پلازہ مندرہ تک قومی شاہراہ کے دونوں اطراف دو دو لائنز کا اضافہ کیا جائے گا