روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے علاقہ میں 25سالہ گھریلو ملازم نے خودکشی کرلی ۔پولیس کے مطابق اٹامک ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک گھر میں کام کرنے والے صوابی کے رہائشی عاصم ولد فضل کریم نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔پولیس کاکہنا ہے
کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ سرونٹ کوارٹرمیں رہائش پذیر تھا۔ اس کی ماں نے پولیس کوبتایاکہ اس کے بیٹے نے کمرے کی چھت پر لگے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لے لی، وہ گزشتہ ایک ہفتہ سے پریشان تھا اور کہتاتھا اس کازندہ رہنے کادل نہیں کرتا ۔