رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جسے نیکیوں کا موسم بہار کہا جاتا ہے اس مہینے کے فضائل میں قرآن کی کئی آیات اور رسولؐ اللہ کی احادیث ملتی ہیں۔ آقا نے فرمایا کہ ” اللہ اس مہینے میں جنت کے دروازے کھول دیتا ہے اور جہنم کے دروازے بند کر دیتا ہے”اسلام میں جہاں رمضان کی فضیلت بتائی گئی وہاں روزہ دار کے لیے نعمتوں کا ذکر بھی کیا گیا۔ تو کیوں نا اس موسم بہاراں سے مکمل فوائد حاصل کریں۔اس مہینے دل کھول کے عبادات کی جائیں۔ تلاوت اور ذکر و ازکار کا اہتمام کیا جائے۔ غربا پروری کی جائے اور رمضان رب کے مہمان کو خوب عزت دی جائے۔ (محمد توقیر حیدر)
24