98

رفیق محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شکایات کا جائزہ

کامران بخاری

پنڈی پوسٹ میر پور

آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو کے چیئرمین سردار رفیق محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس

میں ادارہ ترقیات میرپور کے متعلق شکایات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ادارہ ترقیات میرپور نے شکایات کے ازلے کے لیے 15 ایام کی مہلت مانگ لی اس دوران الاٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس بلا کر احتساب بیورو میں شکایات کو یکسو کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ متعد د شکایات پر ادارے نے تبصرہ جات پیش کیے اس موقع پر شاکیاں نے نئی درخواستیں بھی دی اور بعض شاکیاں نے احتساب بیورو میں دائر شکایات کے متعلقہ بیان قلم بند کروائے ۔وہ یہاں مقامی ریسٹ ہاؤس میں ادارہ ترقیات میرپورکے پلاٹوں کے متعلقہ اور رہائشی سیکٹروں میں عدم سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں لوگوں کی طرف سے کی گئی مختلف شکایات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین احتساب بیوروچوہدری اورنگزیب خان، چیف پراسکیوٹر میرخالد محمود، ڈائریکٹرشکایات مرزامحمدعثمان،احتساب بیوروکے ڈپٹی ڈائریکٹرصاحبان ، ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سردارخالد محمود کے علاوہ ادارہ ترقیات کے افسران اور اہلکاران موجود تھے۔ اجلاس میں ادارہ ترقیات نے چیئرمین احتساب بیورو سرداررفیق محمودخان سے الاٹمنٹ کے متعلق مختلف شکایات کے سلسلہ میں پندرہ ایام کی مہلت مانگ لی اورچیئرمین احتساب بیوروکویقین دہانی کروائی کے ادارہ ترقیات پندرہ ایام کے اندراندرالاٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس بلاکر لوگوں کی شکایات کویکسوکردے گاجبکہ دیگرشکایات کے سلسلہ میں ادارہ کی طرف سے ریکارڈ ، تبصرہ جات اوردیگر ضروری کوائف فراہم کیے گئے جن کی روشنی میں بعض شکایات کویکسوکیا گیا۔ چیئرمین احتساب بیوروسرداررفیق محمودنے کہاکہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کوحاضرناظر رکھ کر جوبھی فیصلے کریں وہ احتساب ایکٹ اورقانون وقاعدے کے مطابق ہوں۔ ہماراکام بلاوجہ کسی شخص یاادارے کوٹارچر کرنانہیں ہے۔ریاست کے اندر خرابیوں کودورکیے بغیر تعمیروترقی کے عمل کوصاف شفاف نہیں بنایاجاسکتا۔ سرکاری وسائل اور مفادعامہ کی جگہوں کے تحفظ کویقینی بنایا جائے۔ریاست کے جس فرد پرجوبھی سرکاری ذمہ داری عائد ہے وہ اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دے۔ ہم دنیا کے لیے اپنی آخرت خراب نہ کریں۔ حق دارکوحق کسی لحاظ کے بغیرملناچاہیے۔ ایک کام کے لیے لوگوں کوباربار دفاتر کے چکرنہ لگوائیں اپناوقت اورلوگوں کاوقت ضائع نہ کریں۔ چیئرمین احتساب بیورونے کہاکہ گمنام اوربغیرثبوت کے دی جانے والی درخواستوں پرکوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ شکایات کندگان شناختی کارڈ کی کاپی ،بیان حلفی سمیت دیگرمتعلقہ ثبوت پیش کریں تاکہ اس شکایت کافوری ازالہ کیاجاسکے۔

پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے‘راجہ شبیر
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ ) معروف قانون دا ن ورہنمامسلم لیگ ن راجہ شبیرخان ایڈووکیٹ اور سعادت علی کیانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تھر پارکر میں بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے اور کسی عوام کے ہمدرد نمائندے کو خدمت کا موقع دینا چاہیے دو سو سے زائد بچوں کی ہلاکت پر ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو روتا ہے غذائی اجناس کی قلت کے باعث ہلاکتوں سے پاکستان یوگنڈا اور یوگانہ کی ریاستوں کا منظر پیش کر رہا ہے جو کہ پی پی کی صوبائی حکومت کے منہ پر زوردار تھپڑ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ دونوں رہنما ؤں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے تھر پہنچے ہیں وہ تھر پارکر میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کام کی مانیٹرنگ کریں گے جس پر ہم میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرحکومت کو بھی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔ سندھ کی طرح آزاد کشمیر میں بھی آٹے کا بحران شدید تر ہو تا جا رہا ہے اور حکومت سب اچھا کی رٹ لگا رہی ہے جبکہ آزاد حکومت کی سنگین کرپشن کی وارداتوں کی وجہ سے خزانہ دیوالیہ پن کا شکار ہے اور وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج خزانے کو شیر ماد ر سمجھ کر ہڑپ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کا اقتدار میں آنا ناگزیر ہو چکا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کو اب زیادہ دیر تک کرپشن کرنے کے لیے آزاد نہیں چھوڑ جائے گا۔

میاں محمد ٹاؤن کے رہائشیوں کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنایا جائے
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ ) مرکزی انجمن تاجراں رجسٹرڈ میرپور جاوید گروپ کے قائد و سابق صدر چیمبر آف کامرس آزاد کشمیر چوہدری جاوید اقبال، صدر افتخار کھوکھر، چیئرمین قیصر جنجوعہ، سیکرٹری جنرل شوکت محمود، نائب صدر چوہدری محمد شبیر، ڈپٹی آرگنائزر، بابر شہزاد، ڈپٹی سیکرٹری ساجد رحیم نے مشترکہ بیان میں میاں محمد ٹاؤن میں حصول سوئی گیس کے چلائی جانے والی تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا تاجر راہنماؤں نے کہا کہ میاں محمد ٹاؤن تارکین وطن سفید پوش مڈل طبقہ کا سیکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ متاثرین منگلا ڈیم واپ ریزنگ منگلا ڈیم آباد ہیں ان کے آباؤ اجداد پرانے میرپورسے متاثر ہو کر اس سیکٹر میں آباد ہوئے اب نسل درنسل جوان ہو رہے ہیں ان کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ میاں محمد ٹاؤن کے لوگ سنگ یونین ومیاں محمد ٹاؤن انجمن تاجراں کے چوہدری علی اصغر، چوہدری ساجد، چوہدری سجاول، پرویز حیدر اور دیگر نوجوانوں پر مشتمل یوتھ فورس کے ساتھ سوئی گیس کے حصول کے لیے سڑکوں پر دھرنا دینے کے لیے سر پر کفن باندھ کر نکل رہے ہیں ان کی مائیں بہنیں بیٹاں بھی بھرپور ساتھ دینے کے لیے اس تحریک میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کل کے دھرنا میں ہماری تنظیم کی نمائندگی سیکرٹری جنرل شوکت محمود چوہدری نے کر کے مرکزی انجمن تاجراں میرپور کی طرف سے جو اظہار یکجہتی کیا ہے اس کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں میاں محمد ٹاؤن کے رہائشیوں کا حق ہے کہ ان کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جب تک میاں محمد ٹاؤن کے رہائشیوں کو سوئی گیس نہیں مل جاتی ان کی طرف سے چلائی جانے والی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں میاں محمد ٹاؤن کے تاجروں رہائشیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کی اس تحریک میں شانہ بشانہ چلنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے یا تاجروں کے حقوق کی بات ہو ہم ڈنکے کی چوٹ پر ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنے سے دریغ نہیں کرینگے اس لیے آج بھی اعلان کرتے ہیں کہ میاں محمد ٹاؤن کے عوام وتاجروں کے شانہ بشانہ سوئی گیس کے حصول کے لیے چلائی جانے والی تحریک کا ساتھ دینگے حکومت وقت اور ذمہ دار ادارے کو میاں محمد ٹاؤن کے عوام کے لیے سوئی گیس کی پائپ لائن بچھائی کا کام فوری شروع کر دینا چاہیے کہیں یہ لاوا پک کر آتش فشاں پہاڑ بن کر سارے شہر کی سڑکوں میں دھرنا کی شکل نہ اختیار کر لے میاں محمد ٹاؤن کے عوام کو ان کا حق ملنا بہت ضروری ہے۔

حافظ شاہد عمرہ کرنے کے بعد آبائی گاؤں پہنچ گئے
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) خطیب جامع مسجد مکشاہ سیری کھوئیرٹہ حافظ شاہد محمود عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد آبائی گاؤں پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ اورآبائی گاؤں میں شاندار استقبال کیا گیا نوجوان حافظ شاہد محمود گزشتہ دنوں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے عمرہ کی سعادت حاصل کے بعد وطن پہنچ گئے ایئرپورٹ پر ان کے بھائی نوجوان صحافی محمد فاروق مغل، الطاف حسین مغل، کامران مغل، خرم شہزادمغل اور دیگر عزیز واقارب نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہارپہنائے گئے۔

میاں محمد ٹاؤن میں سوئی گیس کے منصوبے پر کام شروع کیا جائے‘آصف ڈار
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) مرکزی انجمن تاجران میرپور کے صدر آصف جاوید ڈار نے کہا ہے کہ ہم میاں محمد ٹاؤن میرپور میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے عوام اور تاجروں کے دھرنے اور شٹر ڈاؤن ہڑتا ل کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ میاں محمد ٹاؤن میں سوئی گیس کے منصوبے پر فوری کام شروع کیا جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میاں محمد ٹاؤن میں تاجروں اور عوام علاقہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران میرپور کے جنرل سیکرٹری شاہد لطیف آرائیں ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران رفیع زرگر اور سیکرٹری مالیات خواجہ عدنان تاجروں کے ہمراہ میاں محمد ٹاؤن پہنچے ۔میاں ٹاؤن کے تاجروں اور عوام نے پنڈال میں آنے اور حمایت کرنے پر آصف جاوید ڈار اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اپنے خطاب میں مرکزی انجمن تاجران میرپور کے صدر آصف جاوید ڈار نے حکومت کو خبر دار کیا کہ اگر میاں محمد ٹاؤن میں سوئی گیس فراہم نہ گئی تو ہم میاں محمد ٹاؤن کے تاجروں اور عوام کے ساتھ ملکر پر تشدد تحریک چلانے کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام اور تاجروں کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران میرپور میاں محمد ٹاؤن کے عوام اور تاجروں کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس احتجاجی تحریک کی کامیابی کے لیے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

رواں سالانہ میڈیکل کیمپ 16 مارچ بروز اتوار منعقدہو گا
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) آزاد کشمیر کی مشہور روحانی تنظیم میاں محمد بخش سوسائٹی آزاد کشمری کے زیر اہتمام اور عالمی تنظیم ’’پناہ‘‘ کے تعاون سے 11رواں سالانہ میڈیکل کیمپ 16 مارچ بروز اتوار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چیچیاں کے گراؤنڈ میں منعقد ہو گا۔ کیمپ کے منتظم اعلیٰ بابو محمد صدیق چوہدری چیئرمین میاں محمد بخش سوسائٹی کی طرف سے جاری پروگرام کے مطابق ’’پناہ‘‘ کے خصوصی تعاون سے 20 سے زائد شہرت یافتہ مرد وخواتین ڈاکٹرز کیمپ میں مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔ ان میں جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی صدر ’’پناہ‘‘ ، جنرل (ر)محمد اشرف خان ، جنرل (ر) عاشور خان، بریگیڈیئر محمد سلیم، بریگیڈیئر طارق، عبدالقیوم اعوان، ڈاکٹر امتیاز چوہدری، ڈاکٹر شہناز حمید میاں، ڈاکٹر دانش، ڈاکٹر طاہر شریف، ڈاکٹر عاصمہ قمر، ڈاکٹر زاہدہ ابراہیم، ڈاکٹر نعمان، ڈاکٹرانوارالحق ، ڈاکٹر خالد رحیم، ڈاکٹر انور خان، ڈاکٹر عبدالغفور، ڈاکٹر رشید کنٹھ، ڈاکٹر شہناز شاہد، ڈاکٹر عائشہ حمید اور ڈاکٹر خالد انصاری شامل ہیں۔ متذکرہ ڈاکٹرز میں مختلف امراض کے ماہر مرد وخواتین ڈاکٹرز شامل ہیں جو مریضوں کا مفت معائنہ کرینگے اور موقع پر مفت ادویات تقسیم کی جائیں گی۔ بابو محمد صدیق چوہدری نے بتایا کہ یہ کیمپ ڈاکٹر عبدالحمید میاں مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کی یاد میں منعقد کیا جاتا ہے۔

 

کلیال گاؤں کے لوگوں سے بہت بڑی زیادتی ہے‘شوکت محمود
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) سیکٹر بی فائیو میں سو ئی گیس آئے ہوئے تقریبا بارہ سال ہونے کو ہیں ابھی تک بقیہ کام سولہ سو میٹر سوا انچ پائپ لائن کی بچھائی کا کام شروع نہیں کیا گیا ایک گلی میں گیس موجود دوسری گلی میں گیس پائپ لائن ہی نہیں بچھائی گئی سروے نقشہ جات مکمل کروا کر ادارہ کے دفتر میرپور سے جہلم اور وہاں سے اسلام آباد جی ایم آفس میں فائل منظوری کے لیے موجود ابھی تک کام شروع نہیں کروایا جا رہا ہے جو کہ سیکٹر بی فائیو پارٹ iاورii ، کلیال گاؤں کے لوگوں سے بہت بڑی زیادتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سٹی میرپور کے رہنما وسابق کونسل میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر تین شوکت محمود چوہدری ، پی پی رہنماؤں ناصر محمود قریشی، حفیظ منگرال نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرپور شہر میں سوئی گیس آئے ہوئے بارہ سال گزر چکے ہیں میرپور کے شہریوں کو گیس کی فراہمی میں مشکلات پیدا کی گئی جن جن سیکٹرز میں گیس کی پائپ لائن بچھائی گئی عوام حصول کنکشن کے لیے دفاتر کے چکرلگا لگا کر تھک جاتے ہیں سیکٹر بی فائیو کے دو نوں پارٹ میں کلیال گاؤں کے رہائشی متاثرین منگلاڈیم ہیں تارکین وطن بھی خاص کر اس سیکٹر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ میرپور کے باشندوں کو گیس دلوانے میں فعال کردار ادا کرنے والے لارڈ نذیر احمد یہاں کے ہی رہائشی ہیں اس جدوجہد میں عوام الناس سیکٹر بی فائیو کے تمام لوگ شامل ہیں خصوصی طور پر سب سے پہلے خط وکتابت کے ذریعے سوئی گیس کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے والے میر خالد بشیر سیاسی سماجی رہنما بھی اسی سیکٹر سے ہیں انہوں نے کہا کہ جہاں تک عوامی مطالبہ کو پذیرملی ہم نے مل کر کاوشیں کی مگر ابھی تک سیکٹر میں سولہ سو میٹر سوا انچ پائپ لائن بقیہ کام شروع نہیں کیا گیا جس پر میں نے متعلقہ حکام سے بار بار ملاقاتیں کیں خطوط لکھے میٹنگز کی مقام افسوس کہ ابھی تک اس فائل پر اسلام آباد جی ایم آفس نے کام نہیں کرایا۔ تنگ آمد بجنگ آمد اگر سیکٹر بی فائیو وکلیال گاؤں کے عوام کے بقیہ کام پائپ لائن کی بچھائی کا کام جلد از جلد مکمل نہ کروایا گیا تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اعتماد میں لے کر احتجاجی تحریک چلانے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ آدھی گلی میں گیس موجود ہو اور دوسری گلی میں نہ ہو اس ناانصافی کو ختم کرنے کے لیے محکمہ سوئی گیس کو ترجیح بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ ساتھ ہی انہوں نے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کنکشن دیئے گئے ہیں وہ بھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چولہے نہیں جل رہے سوئی نادرن گیس آفس میروپر اصلاح احوال کرتے ہوئے صارفین کو پریشان کرنے کی بجائے ان کے مسائل کو حل کرے صارفین کو بار بار دفاتر کے چکر نہ لگائے جائیں عوام کے خادم بن کر خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے سیکٹر کے مسائل حل نہ ہوئے اور سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو پھر دمادم مست قلندر کرنے سے گریز نہیں کرینگے۔

جماعت اسلامی ضلع میرپور کے زیر اہتمام  ایک روزہ تربیتی نشست
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) قرآن پاک اور نبی مہربان حضرت محمد مصطفٰےﷺکی سیرت کے ساتھ گہرا تعلق ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا زینہ ثابت ہو سکتا ہے ۔قرآن ہی وہ دستور ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم نہ صرف اپنے جسموں پر بلکہ پورے معاشرے میں اسلامی انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قائمقام امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے جماعت اسلامی ضلع میرپور کے زیر اہتمام مسجد عائشہ میں ایک روزہ تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تربیتی پروگرام میں نائب امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور محمد ایوب مسلم ، چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر ریاض احمد ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع میرپورظہیر احمدبابر،امراء حلقہ جات جماعت اسلامی ڈڈیال عبدالواحد چوہدری،چکسواری چوہدری رحمت علی، میرپورانجینئرنعمان اکرم اور کھڑی ملک عبدالطیف کے علاوہ ضلع بھر سے سینکٹروں ممبران ، کارکنان ، امیدواران اور ارکان نے شرکت کی۔ قائمقام امیر جماعت اسلامی آزادجموں و کشمیرڈاکٹر خالد محمود خان نے ضلع بھر سے آئے ہوئے کارکنا ن جماعت اسلامی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت جو یقیناًاسلام اور قرآن ہی کی دعوت ہے اسے ضلع بھر کے لوگوں تک پہنچاناکارکنان جماعت اسلامی کی انتہائی اہم ذمہ داری ہے اور اِس ذمہ داری کو خالصتاًاللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام تلوار کی نوک سے نہیں بلکہ بہترین ٰ اخلاق اوراعلیٰ سیرت و کردار سے پھیلا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکرکا فریضہ ادا کرنے کی جو ذمہ داری کارکنان جماعت اسلامی ادا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں یہ اللہ رب العزت کی طرف سے ہم پر بہت بڑا احسان اور اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں بدی اور برائی کے خلاف جہد مسلسل امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے اور اِس ذمہ داری کو ہمیں اس قدر ہمہ گیر اور اثر پزیر بنانا ہے کہ اِس معاشرے میں نیکی کرنا آسان ہوجائے اور برائی کرنا نا ممکن ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ہی وہ کتاب ہے جس پر عمل کر کے انسان دنیا او ر آخرت کی کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے اور اسے فراموش کر نے والا ذلت اور پستیوں کی گہرائیوں میں دھکیل دیا جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان کا فریضہ ہے کہ لوگوں کولوگوں کی غلامی سے نکال کراللہ تعالیٰ کی غلامی میں دے تاکہ اپنے ساتھ ساتھ دیگرلوگوں کوبھی جہنم کی آگ کا ایندھن بننے سے بچایا جا سکے اور ریاست بھر کے اندر اسلامی انقلاب کی راہ ہمراہ کی جا سکے۔ خطیب فیصل مسجد اسلام آباد ضیاء الرحمن خالد نے شرکاء تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات ، مجلسیں اور محفلوں کاانعقاد جہاں باعث برکت ، باعث رحمت ہیں وہاں یہ زنگ آلود دلوں کوصاف کرنے اور سیرت رسول ﷺکو سیکھنے کا باعث بھی بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت ہی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے باوجود ہمارا قرآن و حدیث سے وہ تعلق نہیں جوکبھی مومن کا اثاثہ ہوا کرتا تھااور اسی وجہ سے مسلمان پوری دنیا میں زوال کا شکار نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلمانوں نے قرآن پاک کا فہم حاصل کر تے ہوئے اِس پر عمل کیااور لوگوں تک اِس کی دعوت کو پہنچانے کا اہتمام کیا تو پوری دنیا پرحکمرانی کی اور اللہ کے پرچم کو سر بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی آگ کا ایندھن بننے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے دلوں کو قرآن پاک کی روشنی سے منور کرتے ہوئے لوگوں تک اِس کی دعوت کو پہنچائیں۔ امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور مولانا عتیق الرحمن نے درسِ حدیث دیتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺکی زبان مبارک سے نکلنے والا ہر ہر حرف ہمارے لیے ہدایت کا ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺنے رہنمائی فرمائی ہے کہ تین چیزیں ہلاکت میں ڈالنے والی ہیں جن میں سے ایک تنگ نظری ، خواہشات نفس کی پیروی اورحجت پسندی ہے ۔اور تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں ۔ خوشی اور غمی میں عدل و انصاف کی بات کرنا،میانہ روی اختیار کرنااور کھلے اور چھپے ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا۔انہوں نے کہا کہ رسول للہ ﷺ کی سیرت ہی ہمیں بتاتی ہے کہ فرائض کی اادائیگی اور راتوں کوجاگ کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے سے ہی اللہ تعالیٰ کی قربت اور اُس کی محبت و رضا حاصل ہو سکتی ہے۔امیر جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤ الدین ضیغم مغیرہ نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تربیتی نشستیں کارکنان جماعت کے اندر نیا جذبہ پیدا کرنے کا ذریعہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تربیتی نظام کی بدولت ہی ایسے افراد اور کارکان تیار ہوتے ہیں جواللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی محبت سے سر شار ہو کر دین اسلام کی سر بلندی کے لئے جدوجہد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اسلام کا مکمل اور صحیح فہم حاصل کرنا ہم سب پر فرض ہے تاکہ اپنے اہل و عیال اور دیگرلوگوں کواللہ کے دین کی دعوت دے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ کی سیرت پر عمل کرنا ہی دراصل کامیابی کی ضمانت ہے۔ اجتماع سے سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع میرپور ظہیر احمدبابر ، چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر ریاض احمد نے بھی خطاب کیا۔

زاہد ایوب کے بھائی جاوید ایوب کی وفات پر افسوس کا اظہار

میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ کے مرحوم چیف جسٹس چوہدری رحیم داد کے بھتیجے، چوہدری محمد ایوب مرحوم کے بیٹے اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ طاہر ایوب وڈاکٹر زاہد ایوب کے بھائی جاوید ایوب کی وفات پر افسوس وصدمے کا اظہار کرتے ہوئے جن لوگوں نے دعائے مغفرت کی ہے ان میں بلدیہ میرپور کے ایڈمنسٹریٹر غلام رسول عوامی، میونسپل کمیٹی ڈڈیال کے ایڈمنسٹریٹر چوہدری خالد محمود، چکسواری کے ایڈمنسٹریٹر حاجی خالد حسین، میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر حاجی عظیم بھٹی، بلدیاتی آفیسران خورشید حسین کیانی، کے ڈی چوہدری، قاجی ارشد ندیم، چوہدری غلام یاسین، اشفاق نور، سردار عقیل محمود، صاحبزادہ ذوالفقار مظفرآبادی، مقصود اقبال کاظمی، آصف اعوان، غلام مصطفی، راجہ حفیظ الرحمن، چوہدری کرامت علی، اقبال گورسی، امتیاز علی بٹ، چوہدری ذوالفقار چاڑ، چوہدری فیاض حسین، چوہدری ارشد شامل ہیں۔ جاوید ایوب گزشتہ ہفتے برطانیہ میں انتقال کر گئے تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں