راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ )راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 07ملزمان گرفتار،940گرام چرس،01بوتل شراب اور04 پسٹل 30بور برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص احمد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 640 گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ ا وگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم نیک محمد کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے300گرام چرس برآمد کرلی، ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم حماد طارق کو گرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سے01بوتل شراب برآمد کرلی،ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم نیئر اللہ دین کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوصدرواہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر طارق کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیاض کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بو ر معہ ایمونیشن برآمد ہوا، جبکہ ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ارشاد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
122