راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہاکہ راولپنڈی شہر کے پارکس میں عوام اور فیلمیز کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔راولپنڈی شہرکے پارکس میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لییپی ایچ اے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔راولپنڈی شہر کے تمام پارکس میں صفائی، لائٹنگ، بینچز اور فوڈ اسٹالز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور عوامی سہولیات کے پیشِ نظر پی ایچ اے پارکس میں سہولیات کو فراہم کر رہی ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پبلک پارکس میں عوام کو بہترین اور پرسکون ماحول فراہم کرناپی ایچ اے کی اولین زمہ داری ہے اور اس حوالے سے پی ایچ اے راولپنڈی شہر کی عوام کی خدمت میں کوشاں ہیتمام پبلک پارکس میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے انتظامات یقینی بنایا جاتا ہے۔ لائٹنگ انتظامات اور فوڈ سٹالز پر معیار کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ پارکس میں فیمیلز کو بہترین سیکوریٹی ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے پی ایچ ایبہترین انتظامات یقینی بنا رہاہے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے عوام سے بھی استدعا کی ہے کہ عوام پارکس میں صفائی کے انتظامات کے حوالے سیاپنی زمے داری ادا کریں،پارکس میں خالی ریپر اور بوتلیں پھینکنے سیگریز کریں۔