راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کمشنر راولپنڈی سیدگلزار حسین شاہ نے کہا کہ ہماری اولین کو شش عوام کو صحت مند ا نہ ما حول کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ راولپنڈی ضلع کا پازیٹو یٹی ر یٹ 4.5% ہے جو کہ گز شتہ ہفتے کے مقابلے میں کا فی کم ہو چکا ہے تاہم ہمیں احتیاط کا دامن اپنا تے ہو ئے اس صفر تک لا نا ہے۔ راولپنڈی ضلع میں لگائی جا نے والی و یکیسن کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ ضلع بھرمیں اب تک2363444افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے 2323033عام شہر یوں جبکہ50411 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وا ئرس کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدامات کے جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیا۔ اجلاس میں بتا یا گیا کہ راولپنڈی ضلع میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل34455مر یضوں میں سے31518ڈسچارج جبکہ1135اموات ہوئیں ہیں۔ایکٹو کیسز کی تعداد1802 ہے جن میں سے1707 ہوم آئیسولیشن جبکہ95ابھی تک ہسپتال میں ز یر علاج ہیں۔ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کل45کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 41 ضلع راولپنڈی اور 04دوسرے اضلاع کے مر یض ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ٹاؤن میں کورو نا وائرس کے13کنفرم مر یض،راول ٹا ؤن میں 05، کینٹ میں 13، گو جر خان03،کلر سیداں میں 01، کہوٹہ میں 01جبکہ ٹیکسلا میں 05کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 19 مریض،بلال ہسپتال میں 02، ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں 05،فو جی فاؤنڈیشن ہسپتال میں 18،ہا ر ٹس انٹر نیشنل میں 01، ہو لی فیملی ہسپتال میں 09 اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آ ف یورالوجی میں 41مر یض ز یر علاج ہیں۔ گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں یہ مو ذی وا ئرس مزید02 قیمتی جانیں نگل گیا۔فر ینڈز کالونی مصریال روڈ راولپنڈی سے70سالہ آفتاب بیگم اور گلی نمبر چو بیس مصریال روڈ سے85 سالہ غفورن بی بی اس وا ئرس کی نذر ہو گئیں۔
267