72

راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، شہری لٹتے رہے

پوٹھوار ڈویژن راولپنڈی کے علاقوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، پولیس غائب،ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ مری روڈ پر نامعلوم ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر شہری آغا جال خلجی سے 07 ہزار روپے نقدی،
ویسٹریج کے علاقہ الہ آباد میں عاقب نواز کے بھٹی جنرل سٹور 2نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل41 ہزار روپے نقدی،نصیرآباد کے علاقے گلشن نوید کالونی محمود روڈ پر 3نامعلوم ڈاکو اسلحہ کی نوک پر ملک محمد وقاص سے اڑھائی لاکھ روپے اور طلائی زیوارات مالیتی 16لاکھ روپے،سول لائنز جھنڈا پھاٹک کے قریب لیپرڈ کمپنی کے ڈلیوری بوائے شاہ زیب سے دو نقاب پوش ڈاکو گن پوائنٹ پر اس کا موٹرسائیکل ، موبائل ،ڈیڑھ لاکھ روپے،پارسل مالیتی 82 ہزار626روپے ،تھانہ چکلالہ کے علاقہ للیال میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کی نوک پر علی شان ڈلیوری بوائے سے 2لاکھ 7ہزارروپے چھین کر فرار، مقدمات درج،۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں