222

راولپنڈی دھواں چھوڑنے والی 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کے خصوصی احکامات اور سی ٹی او راولپنڈی کی ھدایت پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے حوالے سے جاری مہم کے دوران کاروائیاں جاری۔ 25 اگست 2024 سے اب تک 11493 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے

،روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 5462 ، فٹنس سرٹیفکیٹ کی خلاف ورزی پر 5099 ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 932 چالان کیے گئے جبکہ 28 گاڑیوں کے کاغذات برائے معطلی متعلقہ محکموں کو بھیجے گئے اور 52 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز پر مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا ، 1948 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں اور 12425000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا

۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 14 ستمبر 2024 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ھوا ھے چونکہ یہ گاڑیاں فضائی آلودگی کا باعث بنتی ہیں ،جس پر ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو اس خصوصی مہم کے دوران اب تک 8304 چالان ٹکٹس جاری کیے

اور 16608000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے سکول وینز سیفٹی کے حوالے سے جاری مہم میں اب تک 6908 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،2643 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو چالان ٹکٹس ایشو کیے گۓ جبکہ 2540300 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور 148 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا-

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں