راولپنڈی:روات جی ٹی روڈ پر کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روات جی ٹی روڈ پر ریسکیو 44 اسٹیشن کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرنے والے راہگیر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی میت ہسپتال منتقل کر دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حماد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی متعلقہ پولیس کی جانب سے کی جا رہی ہے۔