کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ ،راجہ غلام قنبر) راجہ پرویز اشرف کی دلچسپی سے خاندان کی اپنے پیارے سے ملاقات۔ سعودیہ میں پھنسے عثمان راشد پاکستان پہنچ گئے۔عثمان راشد کا اقامہ ختم ہوچکا تھا اس دوران ان کئ ساتھ روڈ حادثہ ہوگیا۔ عثمان راشد کی پاکستان واپسی کی تمام کوششیں ناکام ہونے پر راجہ پرویز اشرف کی خصوصی کوشس سے عثمان راشد اپنے پیاروں میں واپس پہنچ گئے۔ اہل خانہ کا راجہ پرویز اشرف، بیرسٹر شاہ رخ راجہ اور چوہدری شاہزیب احمد کا شکریہ۔ تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے نواحی گاوں بناہل کے رہائشی عثمان راشد بسلسلہ روزگار سعودیہ عرب گئے۔ ذرائع کے مطابق عثمان راشد کو 3 ماہ کا اقامہ لگوا کر ایجنٹ نے دیا۔ اقامہ ختم ہوگیا لیکن ایجنٹ عثمان راشد کو نوکری نہ لگوا سکا۔ اس دوران عثمان راشد نے خود سے ملازمت کی کوشش شروع کی اور شدید حادثہ کا شکار ہوگئے۔ اقامہ ختم ہونے کیوجہ سے انکی واپسی میں قانونی مسائل تھے۔ اہل خانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپیل سے نوجوان سیاسی سماجی رہنما چوہدری شاہزیب احمد کو اس کیس کا معلوم ہوا۔ چوہدری شاہزیب نے بیرسٹر شاہ رخ پرویز راجہ کے ذریعے راجہ پرویز اشرف تک یہ معاملہ پہنچایا۔ راجہ پرویز اشرف کی خصوصی کاوش سے عثمان راشد کی پاکستان واپسی ممکن ہوئی گزشتہ روز عثمان راشد کے عزیر اقارب جن میں چوہدری راشد، سابق کونسلر حاجی مالک، چوہدری قدیر جبکہ پیپلز پارٹی بناہل کے چوہدری طارق اور چوہدری انصر نے راجہ پرویز اشرف اور بیرسٹر شاہ رخ راجہ کا شکریہ انکے گھر جا کر ادا کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلاتفریق علاقہ و پارٹی عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ عثمان راشد اس وقت اپنے پیاروں میں موجود اور انکا علاج جاری ہے۔