سکوٹ (انوارالحق راجہ سے )چئیرمین پاکستان مسلم لیگ ن و سیکرٹری جنرل موتمر العالم الاسلامی۔سابق قائد ایوان سینٹ و سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کی رہشگاء جا کر سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف، روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر و چیئرمین اے بی این نیوز راجہ مہتاب خان اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے عیادت کی اور صحت یابی کی دعا کی پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے ان کی سیاسی، اخلاقی اور قومی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل موتمر العالم الاسلامی۔مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر و سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب و سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بھی موجود تھے۔