راجہ فیصل زبیر دو ماہ کی نظر بندی کے بعد لیہ جیل سے رہا

کلرسیداں(پنڈی پوسٹ نیوز)کلرسیداں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ فیصل زبیر کو دو ماہ کی نظر بندی مکمل ہونے کے بعد لیہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کی رہائی کی خبر سامنے آنے پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور سیاسی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔راجہ فیصل زبیر گزشتہ دو ماہ سے نظر بندی کے تحت لیہ جیل میں قید تھے۔ اس دوران ان کے اہلِ خانہ اور قریبی حلقے ان کی رہائی کے منتظر تھے۔ دو ماہ کی نظر بندی مکمل ہونے کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا، جس کے بعد ان کی واپسی کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

راجہ فیصل زبیر کا شمار کلرسیداں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ علاقے میں مختلف سیاسی و سماجی حلقوں سے وابستگی اور عوامی سطح پر میل جول کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی رہائی کو ان کے دوست احباب اور متعلقہ حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ راجہ فیصل زبیر کی نظر بندی اور رہائی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے پر قارئین کو آگاہ کیا جائے گا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.