280

دولتالہ ہیلتھ انسپکٹر کی کارروائی مضر صحت گوشت دودھ تلف

دولتالہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ) دولتالہ میں مضر صحت گوشت ،دودھ دہی کی فروخت پر انتظامیہ کی کاروائی ،متعدد دوکانداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور جرمانے،تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیلتھ انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ،ہیلتھ انسپکٹر شیخ یاسیر ،ہیلتھ انسپکٹر چوہدری عثمان نے

آج دولتالہ میں مضر صحت اشیا کی فروخت کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت اور دودھ دہی کو تلف کیا جبکہ مضر صحت اشیاکی فروخت کرنے پر متعدد دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ کئی دوکانداروں کو جرمانے بھی کئے گئے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں