دفاتر سے غیر حاضر پٹواریوں کا ذمہ دار اسسٹنٹ کمشنر ہو گا، کمشنر راولپنڈی 225

دفاتر سے غیر حاضر پٹواریوں کا ذمہ دار اسسٹنٹ کمشنر ہو گا، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈویژن کے تمام اضلاع سے محکمہ مال سمیت تمام محکموں کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کی فہرستیں طلب کر لی ہیں اور متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ 24 گھنٹے میں ایسے افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی تفصیلات سے آگاہ کریں کمشنر نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جگہ اگر کوئی پٹواری اپنے پٹوار سرکل میں موجود نہ ہوا تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اسکا ذمہ دار ہو گا گزشتہ روز ڈویژنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران کمشنر نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے تمام تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ کے کنٹرول روم ہونے چاہئے اور کنٹرول روم میں سالڈ ویسٹ افسران کی موجودگی ، مطلوبہ مشینری، ہیومن ریسورس اور دئیے گئے

ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے وے فاروڈ بھی موجود ہونا چاہئے جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اس کی مناسب مانیٹرنگ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر فرد مقررہ ایس و پیز پر عمل پیرا ہے اس پروگرام میں مقامی لوگوں اور عوامی نمائندگان کو ضرور شامل کیا جائے تاکہ لوگوں کی اوونرشپ میں صفائی ستھرائی کا یہ کام بخیروخوبی انجام کو پہنچے ہما ری اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ اسکے لئے ڈپٹی کمشنرز و اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے کھلی کچہری کا انعقاد کریں عوام کے رکے ہوئے کاموں کی فوری شنوائی ہو کھلی کچہری کے بارے میں آگاہی بینرز کمشنر، ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنر آفسز میں آویزاں کئے جائیں تاکہ لوگ کو اس بارے میں آگاہی ہو اس موقع پر کمشنر کو بتایا گیا کہ ضلع چکوال میں پچھلے 5 ماہ میں ڈپٹی کمشنر چکوال نے ریونیو، ہیلتھ، ایجوکیشن اور میونسپل کارپوریشن کے 25 افسران و آفیشلز کے خلاف کاروائی کی گئی بعض کو سرنڈر ، معطل اور کچھ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی جبکہ مری میں 5 افراد جن میں سے 2 ریونیو اور 3 میونسپل کارپوریشن سے تھے انہیں بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے پر معطل کیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں