سکھو (اعجاز خان چوہان)مزارات اورمساجد کو کنٹرول کرنے کی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ تحریک انصاف کی حکومت تین سال گزرنے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی۔ ہم درود والے ہیں بارود والے نہیں، حکومت ہمارے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے باز رہے۔ اولیا اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے مراکز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک فکر اسلام پاکستان اور آستانہ عالیہ بھنگالی شریف کے سرپرست اعلیٰ پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے126ویں تین روزہ سالانہ عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام شرائط ماننے کے باوجود فیٹف کا پاکستان کو گرے لسٹ سے نہ نکالنا بدقسمتی ہے۔حکومت عالمی سازشوں کا شکار ہوتے ہوئے مدارس اور مزارات کو کنٹرول کرنے سے باز رہے، عرس کی تین روزہ تقریبات میں حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فراہم نہ کرنا بدنیتی پر مبنی تھا۔ الحمدللہ تمام تقریبات بااحسن طریقے سرانجام پائی ہیں اورتحریک فکر اسلام پاکستان کے رضاکاروں نے تمام ذمہ داریاں بخوبی نبھائی، امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا گیا۔ عرس کی تین روزہ تقریبات سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف حضرت پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی کی زیر صدارت منعقد ہوئیں۔جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پیر سید رریاض حسین شاہ راولپنڈی، علامہ طیب ہزاروی، تسنیم رضا صابری، پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی، پیر سید اکرار حسین شاہ ہمدانی، پیر سید ساجد سلطان شاہ ہمدانی، پیر سید حامد علی شاہ ہمدانی، پیر سید انوار شاہ ہمدانی،سینئر صحافی و شاعر فیصل عرفان،نوجوان صحافی اعجاز خان چوہان،نوجوان صحافی و سینئر براڈکاسٹر محمد عثمان ابرار، محمد رفیق بھٹی و دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ ملک بھر سے مریدین و زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
272